سوار کے معنی
سوار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَوار }
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اوپر کا بار","چڑھا ہوا","رسالے یا پولیس کا وہ ملازم جو گھوڑے یا اونٹ پر سوار ہو کر کام کرے","سواری پر بٹھا ہوا","گھڑ چڑھا","نشے میں چور","وہ شخص جو کسی جانور یا چیز پر چڑھا ہوا ہو","کائی جو تالابوں میں یا گندے پانی پر اگُتی ہے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع ندائی : سَوارو[سَوا + رو (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : سَواروں[سَوا + روں (و مجہول)]
سوار کے معنی
ہے اگر فائق پیادے سے سوار سُست پر غالب اگر ہشیار ہے (١٩٣٧ء، نغمۂ فردوس، ٣٨:٢)
جوہر کی رسم خاص ہو رنواس میں ادا ساکھا صنفِ عدد میں کریں سُورما سوار (١٩٢٦ء، مطلع انوار، ٨٦)
سوار english meaning
Mountingriding (on); on horse back; embarked (on a ship); drunktipsy; one who is mounteda riderhorsemancavalierhorse-soldiertrooper; cavalry(one) riding anywhere(rare) heahache[A ~ شرف]annoyancedepartgogo awayleavelove is blindon (horseback) in train,bus, car, etc.one riding anywherepassions are irrestibletrooper ; cavalry mantrouble ; inconveniencevexationworry
شاعری
- جنگل جنگل شوق کے مارے ناقہ سوار پھراکی ہے
مجنوں جو صحرائی ہوا تو لیلی بھی سودائی ہوئی - چلے جو چار کے کاندھے‘ لب مزار آئے
عدم میں غُل ہوا‘ پیدل گئے سوار آئے - مِری رسائی میں رکھ دی خلا کی پنہائی
میں گردِ رہ تھا مجھے شہ سوار تَونے کیا - میں شاہ راہ نہیں راستے کا پتھر ہوں
یہاں سوار بھی پیدل اتر کے چلتے ہیں - پہچانتا تھا آنکھ جو اپنے سوار کی
بڑھتا گیا وہ پھاڑ کے چادر غبار کی - گر ہل گئی ہوا سے ذرا باگ اڑ گیا
پتلی سوار کی نہ پھری تھی کہ مڑ گیا - پتلی جدھر سوار نے پھیری یہ مڑ گیا
اترا براق بن کے پری بن کے اڑ گیا - آنکھوں تلے تھے وہ تو جولا کھوں سوار تھے
ان پر بھی آنکھ ڈالتی تھی جو فرار تھے - پاس ادب سے شاہ کے صف بڑھ کے تھم گئی
پٹری پر اک سوار کی گھوڑے پہ جم گئی - لو یہ نشانی شہ دلدل سوار لو
پٹکا علم سے کھول لو پنجہ اتارلو
محاورات
- اجل سر پر سوار ہونا
- اسواری لینا
- اسواری کسنا
- اسی پیادہ سو سوار
- اعصاب پر سوار ہونا
- الٹا سوار ہونا
- الکسی آنا یا سوار ہونا
- باؤ کے گھوڑے پر سوار ہونا
- باؤ کے گھوڑے پرسوارہونا
- بخت دیں (کریں) یاری تو کر گھوڑے اسواری۔ بخت نہ دیں یاری تو کر کھاچر ویداری