سولہ کے معنی

سولہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سو (و مجہول) + لَہ }

تفصیلات

iپراکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٩٧ء کو "دیوانِ ہاشمی" میں تحریراً مستعمل ملتان ہے۔, m["چوسر کے کھیل میں پانسوں کا اس طرح پڑنا کہ ایک پر چھ اور دو پر پانچ پانچ دائرے شمار میں آئیں","چھے اوپر دس 16","دس اور چھ ١٦","ستہ عشر","ش شوڈش"]

اسم

صفت عددی

سولہ کے معنی

١ - دس اور چھ کا مجموعہ، پندرہ کے بعد کا عدد، چھ اور دس (16)، شانزدہ (فارسی)۔

"سولہ برس تلاشِ علم اور اکھتر برس نشرِ علم میں گُزارے۔" (١٩٤٣ء، تاریخ الحکما (ترجمہ)، ٣٥)

سولہ کے جملے اور مرکبات

سولہ سنگار

سولہ english meaning

sixteen

شاعری

  • بنے سولہ سنگاراں تیرے انگ تھے
    کہ سب خوباں میں توں دستی گہیلی
  • کتے سنگار سولہ سو شیشے سو لاکھ لاکھ ہوئیں تو
    سرس ہے سینے سوں سینا سو سولا سال والی کا
  • رازلا یار جب بولا مرا آنا روپے پر ہے
    تم ہم بولے کہ منہ دیکھو روپے کے سولہ آنے ہیں
  • اے شہ والا گہر‘ توں وہ ولی ہے جو آج
    سولہ بھون میں پڑیں‘ خطبہ ترا آشکار
  • توں سولہ سنگاراں کوں جب پین آئے
    تجے دیکھ کر پائے عیشاں انند
  • کتے سنگار سولہ سو شیشے مو لاکھ لاکھ ہوئیں
    سرس ہے سینے سوں‘ سینا سو سولا سال والی کا

محاورات

  • آٹھ کٹھوتی ٹھاپئے سولہ مکونی کھائے۔ اس کے مرے نہ روئیے گھر کا دلدر جائے
  • ایک جو کی سولہ روٹی بھگت کھائیں کہ بھگتنائن (بھگتانی)
  • ایک جوکی سولہ روٹی بھگت کہیں بھگتاین کھوٹی
  • برس پندرہ یا کہ سولہ کا سن۔ جوانی کی راتیں مرادوں کے دن
  • ستر کینے سات کے اور سولہ کے ‌کئے سو۔ بیاج برارے بالکے یا سوں راکھو بھو
  • سولہ سنگار بارہ ابرن
  • سولہ سولہ گنڈے سنانا

Related Words of "سولہ":