سولی کے معنی

سولی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُو + لی }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرحِ تمہیداتِ ہمدانی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک آلہ لکڑی کا اس شکل کا اس پر مجرموں کو ہاتھوں اور پاؤں میں میخیں ٹھوک کر لٹکادیتے تھے سسک سسک کر جان نکلتی تھی۔ عیسائیوں کے اعتقاد میں حضرت عیسٰی علیہ السلام کو اس پر لٹکایا گیا تھا اس لئے وہ اسے بہت مقدس شمار کرتے ہیں اور لوہے یا سونے چاندی کے بنوا کر گلے میں پہنتے ہیں یا گھڑی کی زنجیر کے ساتھ لٹکادیتے ہیں خصوصا رومن کیتھولک فرقے کے","بے حد تکلیف","تکلیف سخت","جسے پیٹ درد ہو","گل پھانسی کا کھمبا یا لکڑا","مجازاً مصیبت","وہ جو سخت تکلیف یا درد میں ہو","کنائتاً مصیبت"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : سُولِیوں[سُو + لِیوں (و مجہول)]
  • جمع : سُولِیاں[سُو + لِیاں]
  • جمع غیر ندائی : سُولِیوں[سُو + لِیوں]

سولی کے معنی

١ - وہ سیدھی نوکدار لکڑی، بلی یا کسی دھات کی سلاخ جسے زمین میں گاڑ کر گنہ گار یا مجرم کو اُس پر بٹھا دیا جائے تو وہ آہستہ آہستہ اس کے جسم میں گھستی چلی جائے اور وہ تڑپ تڑپ کر جان دیدے۔

"کیا تم کو معلوم نہیں ہے کہ چوروں کو سولی کی سزا دی جاتی ہے۔" (١٨٨٦ء، درگیش نندنی، ٨٥)

٢ - [ مجازا ] وہ بلی جس میں رسی کا پھندا پڑا ہو اور مجرموں کو اُس پر لٹکایا جائے، پھانسی، دار۔

"حجاج نے اس کی لاش سولی پر لٹکا دی۔" (١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٣:٥)

٣ - پھانسی کا پھندا، وہ رسی جس سے پھانسی دی جائے۔

"اب یہاں دم نہ لو، دشمن سولی اور ہتھکڑی لیے ہوئے پیچھے آرہے ہیں۔" (١٩٠٩ء، خوبصورت بلا، ٩٥)

سولی کے مترادف

پھانسی, صلیب, دار, مصیبت

پھانسی, دار, درد, سخت, شوجی, صعوبت, صلیب, گل, محنت, مشقت, ٹکٹکی, ہلاکت

سولی english meaning

an impaling stake; gallowsgibbet; acute sufferingtortureagony; risk of life; hard labour.be forced ; be compelled ; be constrainedbe helplesscircumstantial (evidence) [E]establish contact (with)find means of approachlearn

شاعری

  • ڈھیلا پڑتا تھا سولی کا پھندا اُس کی گردن پر
    میرے قاتل کو منصف نے فدیہ لے کر چھوڑ دیا
  • آٹھ پہر سولی ہے دل کو یاد سروقامت میں
    ہے اک نقطے کی کمی وبیشی قامت اور قیامت میں
  • کہہ کے کلمہ کفر کا سولی چڑھے میری بلا
    تھا کمینہ دار بازی کام تھا منصور کاق
  • ببول بو کے مجھے سولی پر چڑھائیں گے
    درخت گھر کے لیے میوہ دار لیتے ہیں
  • تو میں بیگ سرتاج ہوں فکر نیٹ
    چڑاتا ہوں سولی پو سبکوں گھسیٹ
  • تو نے جو کی اے محفل آرا چاندنی کی تیاری رات
    شمع نے پھر سولی پر کاٹی روتے روتے ساری رات
  • وہ قد زیبا کہ جیسے سولی گڑی ہوئی ہو
    بشر کی صورت میں راگنی سامنے کھڑی ہو
  • سچ کہوں میں تو غم ذرا بھولی
    کون عاشق بنے چڑھے سولی
  • تو نے جو کی اے محفل آرا‘ چاندنی کی تیاری رات
    شمع نے پھر سولی پر کاٹی‘ روتے روتے ساری رات
  • شمع کو رشک سے سولی پہ کٹے ساری رات
    شب وہ محفل میں اگر شاہد محفل آئے

محاورات

  • آٹھ (یا آٹھوں) پہر سولی پر رہنا
  • آٹھ پہر سولی پر رکھنا
  • آٹھ پہر سولی پر رہنا۔ ہونا
  • آٹھوں پہر جان سولی پہ ہے
  • بیٹا چڑھ جا سولی پر خدا بھلا کریگا
  • جان سولی پر ہونا
  • چڑھ جا بیٹا سولی پر بھگوان سعی کریں گے
  • چڑھ جا بیٹا سولی‘ رام بھلا کرے گا
  • دم سولی پر ہونا
  • دن رات سولی پر گزرنا

Related Words of "سولی":