سیاہی کے معنی
سیاہی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سِیا + ہی }
تفصیلات
iفارسی سے اُردو میں دخیل اسم صفت |سِیاہ| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |ی| بطور لاحقہ کیفیت بڑھانے سے |سیاہی| بنا۔ اُردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٥٦٢ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["روشنائی لکھنے کی","کالا پن"]
سِیاہ سِیاہی
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
سیاہی کے معنی
"جتنا کہ فاصلہ آنکھ اور سیاہی کے آخری حصے کے درمیان ہو جوکہ آنکھ کا اکمیل ہے۔" (١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی (ترجمہ) ٦١)
نظر آئے نہ مجھے بصد فنا شکلِ عذاب اتنی گہری تو ہو اے قبر سِیاہی تیری (١٨٧٨ء، گلزارِ داغ، ٢٣٨)
جواب نامہ سیاہی کا اپنی ہے وہ زلف کسونے حشر کو ہم سے اگر سوال کیا (١٨١٠ء، میر، کلیات، ١٠٦)
"ابھی میدان جنگ کی سیاہی نمودار نہ ہوئی کہ فتح کے نور اُڑتے نظر آنے لگے۔" (١٨٨٣ء، دربار اکبری، ٢٤)
دورِ شاہی کی سیاہی پر پڑھوں یہ مصرع شب کے دامن سے وہ کرنوں کی ضیا جا لیتی (١٩٥٤ء، دونیم، ٥٣)
سلب عیب ایک اشکِ ندامت سے مٹ گئے ساری سیاہی دھو گئی روئے سیاہ کی (١٨٨٨ء، صنم خانہ عشق، ٢٦٦)
"اس کے علاوہ چھاپے کی سیاہی، وارنش اور پنٹس میں استعمال ہوتا ہے۔" (١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، ظہیر احمد، ١٢٤)
سیاہی کے مترادف
سرمہ, روشنائی, ظلمت, کلنک, مرکب, داغ
اندھیرا, تاریکی, تیرگی, داغ, دھبہ, روشنائی, زکاب, سواد, سیاہی, عیب, مداد, نقص, کاجل, کالک, کلنک, کلونس
سیاہی کے جملے اور مرکبات
سیاہی چٹ, سیاہی دان, سیاہی ساز, سیاہی مائل
سیاہی english meaning
Blackness; Ink
شاعری
- جواب نامہ سیاہی کا اپنی ہے وہ زُلف
کِسو نے حشر کو ہم سے اگر سوال کیا - دل کا ننھا سا دیا اور ہوا کی اقلیم
پھیلتی جائے مقدر کی سیاہی کی طرح - مزا برسات کا چاہو تو ان آنکھوں میں آبیٹھو
سفیدی ہے‘ سیاہی ہے‘ شفق ہے ابر باراں ہے - وہ سیاہی تو رات میں بھی نہیں
جو مرے نامۂ سیاہ میں ہے - سیاہی شب کی نہ چہروں پہ آگئی ہو کہیں
سحر کا خوف ہمیں آئینوں کے ڈر سے ہُوا - پتر رخسار کر سو کے قلم سوں
کجل سیاہی سوں لیکھے ہے گھنیرا - مردم کی بصارت بھی عدم کو ہوئی راہی
وہ رات تھی یا آنکھ کے پردوں کی سیاہی - وہ ظلمتیں محیط تھیں قہر الٰہی سے
ہمرنگ آنکھ کی تھی سفیدی سیاہی ہے - پیکار تھی نظر سپہ روسیاہ کی
آنکھوں میں چھارہی تھی سیاہی گناہ کی - آنکھ کے تل کی سیاہی مشک سے ہے کچھ زیاد
کس طرح اس کو کہیں ہم نافہ آہو نہیں
محاورات
- بالوں کی سیاہی گئی دل کی چاہ نہ گئی
- زنگی کی سیاہی کسی رنگ نہیں جاتی
- سات (٣) تووں سے منھ کالا کرنا / سات تووں کی سیاہی سے منھ کالا کرنا
- سات تووں (کی سیاہی) سے منہ کالا کرنا
- سفید ڈاڑھی میں سیاہی لگوانا
- سیاہی بالوں کی گئی۔ دل کی آرزو نہ گئی
- سیاہی پھیکی ہونا
- سیاہی رواں ہونا
- منہ سے سیاہی دھوجانا