سیج کے معنی
سیج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سیج (ی مجہول) }
تفصیلات
iپراکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["پھولوں کی چادر جو فرش خواب پر بچھاتے ہیں","خاوند کے ساتھ سونے کی چارپائی","گھوڑے کی بچھالی"]
اسم
اسم ظرف مکان ( مؤنث - واحد )
سیج کے معنی
چھوڑ کے سکھ کی سیج کو کیا تو آئے گا میرے پاس میرے الاؤ میں آگ نہیں ہے اور نہ چٹائی کی آس (١٩٧٩ء، شیخ ایاز شخص اور شاعر، ١٠٣)
تیزی سے دریچے مُڑ رہے تھے اور سیج کے پھول اُڑ رہے تھے (١٩٨٤ء، سمندر، ٤٩)
"اگنی کو مطلق احساس نہ ہوا کہ اس کی سیج اُڑن کھٹولا بن گئی۔" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ٩٠)
"زمین پر سے پتے فراہم کئے جاتے ہیں بہترین سیج چیڑ کے سوئی جیسے پتوں کا ہے جو ریشے دار جاذب رطوبات ہوتا ہے۔" (١٩٠٧ء، مصرفِ جنگلات، ٢٥٨)
سیج کے مترادف
بستر, پلنگ
بچھونا, بستر, پلنگ, تھوبڑ, چارپائی, سریر, سہور, شَیّا, کھاٹ
سیج کے جملے اور مرکبات
سیج بند
سیج english meaning
a bedcouch; bedding; a layer of strew (for a horse)cry to drive away parrots etcgreat warname fo famous Sanskrit epic
شاعری
- رات کی سیج خالی خالی ہے
دیکھ ، وہ صبح ہونے والی ہے! - شہنشہ سودھن سیج پر آئیں تھی
سرانا جو تھا سو ہوا پائینتھی - اچھوں سیج پر موج جیوں آب میں
کہ چٹکا لگا گئی سکی خواب میں - چندن بار ٹٹ سیج کے کھن منجھار
دسے چند نکلیا ستاریاں سوں بھار - گوری سووے سیج پر اور مکھ پر ڈارے کیس
چل خسرو گھر آپنے سانجھ بھئی چوندیس - نینو گھلاتی سندری تب قطب شہ کوں بھاؤتی
مل سیج میں ریجھاؤتی چو سارتوں ہر باب میں - اچھوں سیج پر موج جیوں آپ میں
کہ چٹکا لگا گئی سکی خواب میں - شاہی نے سیج میں ہوئی لت پت موہن تے جب
بارک کمر تھے کیس گیا ہے کمر کدھر - شاہی نے سیج میں ہوئی لت پت موہن تے جب
بارک کمر تھے کیس گیا ہے کمر کدھر - چنپہ، پیلا رھو، و اکبیر خمکاو لے
ہسہنست موگرا، پھول سیج آوے
محاورات
- آنکھ نہ پسیجنا
- پتھر پسیجنا
- پلک نہ پسیجنا
- تال میں چمکے تال مچھر یارن چمکے تلوار۔ تنبوا چمکے میاں پگڑیا سیج پہ بندیا ہمار
- چراغ میں بتی پڑی لاڈو میری سیج چڑھی
- دستر خوان پر چٹنی۔ سیج پر نٹنی
- سورٹھ میٹھی راگنی رن میٹھی تلوار۔ جاڑے میٹھی کاملی سیجوں میٹھی نار
- سونی سیج سے برکھنا بیل بھی بھلا
- سیج چڑھتے ہی رانڈ
- سیج سجنا۔ سنورنا