سیٹ کے معنی

سیٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سِیٹ }{ سَیٹ (ی لین) }

تفصیلات

iانگریزی سے اصل مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٨ء کو "لکچروں کا مجموعہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, iانگریزی سے اصل مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٣٥ء کو "لکڑی کا باریک کام" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بغلوں کے بال","بیٹھنے کی جگہ","پتلون کا وہ حصہ جو بیٹھنے میں نیچے آتا ہے","ناک کے بال"]

Seat سِیٹSet سَیٹ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم جمع ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : سِیٹیں[سی + ٹیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : سِیٹوں[سی + ٹوں (و مجہول)]
  • جمع استثنائی : سَیٹْس[سَیٹْس (ی لین)]
  • جمع غیر ندائی : سَیٹوں[سَے (ی لین) + ٹوں (و مجہول)]

سیٹ کے معنی

١ - نشست گاہ، بیٹھنے کی جگہ، کرسی، نشست۔

"تم پچھلے ہفتے اپنی سیٹ پر نہ تھے۔" (١٩٨٦ء، قطب نما، ٥٧)

٢ - رکنیت، ممبری (ممبری کی) کرسی یا حکومت کا کوئی منصب۔

 ہے خانۂ دولت کی جو بنیاد وہ ہل جائے اک سیٹ کسی طرح گورنمنٹ میں مل جائے (١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٩، ٤:١)

١ - یکساں قسم کی دو یا دو سے زائد چیزوں کا مجموعہ، ہم جنس اشیا کا جوڑ۔

"ان کی کتب کے دو دو سیٹ ضرور خریدیں۔" (١٩٨٨ء، اردو نامہ، لاہور، مئی، ٢٦)

٢ - مختلف چیزوں یا اجزا پر مبنی مجموعہ، اکائی جس کی تکمیل کئی اجزا سے ہو۔

"ہم اُن کے پاس کپڑوں کے تھان، زیورات کے سیٹ، موٹر گاڑی جس چیز کی بھی وہ بھولے سے فرمایش کر دیں پہنچا دیتے ہیں۔" (١٩٦٢ء، معصمومہ، ١٩٠)

٣ - فلم یا ڈرامے کا کوئی منظر، مصنوعی پس منظر کے ساتھ۔

"تیسری فلموں میں چلی گئی اب ہوٹل کے سیٹ پرویمپ بن کر ناچتی ہے۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٤٢)

٤ - [ (ٹینس) ] ایک بازی

"ٹینس کے فقط دو سیٹ کھیل سکتے ہیں۔" (١٩٤٢ء، کرنیں، ١٥٥)

٥ - ریاضی کا ایک قاعدہ، نظریۂ سیٹ۔

"دور حاضر میں جدید ریاضی کے تقریباً تمام تصورات کو نظریہ سیٹ کی زبان میں بیان کیا جا رہا ہے۔" (١٩٦٩ء، نظریۂ سیٹ، ٥)

سیٹ کے مترادف

تخت, نشست

بیٹھک, تخت, جھانٹیں, چوکی, رکنیت, سریر, مسند, ممبری, نشست, کرسی

سیٹ کے جملے اور مرکبات

سیٹ بیلٹ

سیٹ english meaning

SeatSetthe Holy Ka|aba

شاعری

  • ایک اور دھماکہ ہونے تک

    بس ایک دھماکہ ہوتا ہے
    اور جیتے جاگتے انسانوں کے جسم ’’گُتاوا‘‘ بن جاتے ہیں
    ایک ہی پَل میں
    اپنے اپنے خوابوں کے انبار سے بوجھل کتنی آنکھیں
    ریزہ ریزہ ہوجاتی ہیں
    اُن کے دنوں میں آنے والی ساری صبحیں کٹ جاتی ہیں
    ساری شامیں کھو جاتی ہیں
    لاشیں ڈھونڈنے والوں کی چیخوں کو سُن کر یوں لگتا ہے
    انسان کی تقدیر‘ قیامت‘
    جس کو اِک دن آنا تھا وہ آپہنچی ہے
    مرنے والے مرجاتے ہیں
    جیون کے اسٹیج پر اُن کا رول مکمل ہوجاتا ہے
    لیکن اُن کی ایگزٹ پر یہ منظر ختم نہیں ہوتا
    اِک اور ڈرامہ چلتا ہے
    اخباروں کے لوگ پھڑکتی لیڈیں گھڑنے لگ جاتے ہیں
    جِن کے دَم سے اُن کی روزی چلتی ہے اور
    ٹی وی ٹیمیں کیمرے لے کر آجاتی ہیں
    تاکہ وژیول سَج جائے اور
    اعلیٰ افسر
    اپنی اپنی سیٹ سے اُٹھ کر رش کرتے ہیں
    ایسا ناں ہو حاکمِ اعلیٰ
    یا کوئی اُس سے ملتا جُلتا
    اُن سے پہلے آپہنچے
    پھر سب مِل کر اس ’’ہونی‘‘ کے پس منظر پر
    اپنے اپنے شک کی وضاحت کرتے ہیں اور
    حاکمِ اعلیٰ یا کوئی اس سے ملتا جُلتا
    دہشت گردی کی بھرپور مذمّت کرکے
    مرنے والوں کی بیواؤں اور بچّوں کو
    سرکاری امداد کا مژدہ دیتا ہے
    اور چلتے چلتے ہاسپٹل میں
    زخمی ہونے والوں سے کچھ باتیں کرکے جاتا ہے
    حزبِ مخالف کے لیڈر بھی
    اپنے فرمودات کے اندر
    کُرسی والوں کی ناکامی‘ نااہلی اور کم کوشی کا
    خُوب ہی چرچا کرتے ہیں
    گرجا برسا کرتے ہیں
    اگلے دن اور آنے والے چند دنوں تک یہ سب باتیں
    خُوب اُچھالی جاتی ہیں‘ پھر دھیرے دھیرے
    اِن کے بدن پہ گرد سی جمنے لگتی ہے
    اور سب کچھ دُھندلا ہوجاتا ہے
    خاموشی سے اِک سمجھوتہ ہوجاتا ہے
    سب کچھ بُھول کے سونے تک!
    ایک اور دھماکہ ہونے تک!!‌‌‌‌‌‌‌‌‌

محاورات

  • آج کے بنئے کل کے سیٹھ
  • اینچن چھوڑ گھسیٹن میں پڑنا / پھنسنا
  • اینچن چھوڑ گھسیٹن میں پڑے
  • بھری برسات میں آبدست نہ لیوے وہ بھڑوا آلستی ہے۔ بھری برسات میں نہ منہ دھووے وہ بھڑوا السیٹی ہے
  • جیتے جی سیٹھنیاں اور موئے دھڑا دھڑ پیٹنیاں
  • دھر کے گھسیٹنا
  • دھنا سیٹھ بن کے بیٹھے ہیں
  • دھوبی بیٹا چاند سا سیٹی اور پٹاک
  • ساجن ساجن مل گئے جھوٹے پڑے بسیٹھ
  • ساجن ساجن مل گئے، جھوٹے پڑے بسیٹھ

Related Words of "سیٹ":