شرح کے معنی

شرح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَرَح }

تفصیلات

iعربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

شرح شَرَح

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : شَرْحیں[شَر + حیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : شَرْحوں[شَر + حوں (و مجہول)]

شرح کے معنی

١ - تشریح، توضیح؛ (مجازاً) وہ کتاب جس میں کسی کتاب کے معانی و مطالب کی تشریح کی گئی ہو۔

"مغربی زبانوں میں انگریزی زبان کا اثرو نفوذ اتنا واضح ہے کہ مزید شرح کا محتاج نہیں" (١٩٨٥ء، ترجمہ : روایت اور فن، ٣٢)

٢ - نرخ، در، بھاؤ، مال گزاری یا تنخواہ وغیرہ کا نرخ۔

"جو شخص ہماری مقررہ شرح سے زیادہ لے گا وہ خیانتِ مالی ہے" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٧٥:٢)

٣ - اوسط، تناسب۔

"مسلمانوں میں خواندگی کی شرح افسوس ناک حد تک پست تھی" (١٩٨٤ء، مقاصدو سائل پاکستان، ٤٦)

شرح کے مترادف

تشریح, تفسیر, نرخ, تحشیہ, ترجمانی

اظہار, بھاؤ, بیان, تشریح, تصریح, تفسیر, توضیح, در, شَرَحَ, صراحت, قیمت, معمولی, نرخ, ور, وضاحت, ٹیکا, کھولنا

شرح کے جملے اور مرکبات

شرح معمولی, شرح نگاری, شرح وار, شرح بندی, شرح بنک, شرح پیدائش, شرح تبادلہ, شرح جنسی, شرح ذہانت, شرح ارتباط, شرح الغامض

شرح english meaning

an expositionexplanationa running commentary (on a work or text); rate (of assessment)charge; allowancepay

شاعری

  • کیا کروں شرح خستہ جانی کی
    میں نے مر مر کے زندگانی کی
  • اس کے مزاج گرم کی کیا شرح کیجئے
    ہے آگ کا بھبھوکا کہ تنور ہے مزاج
  • عجب پر مغز شرح داستاں ہے
    نزاکت معنی حسن بیاں ہے
  • لکھیں ہم سوز دل کی شرح کیوں کر اے محب اس کو
    یہ آنسو تو نہیں تخفیف دیتے یک نفس ہم کو
  • چاہو ہو اس قوم کی کیا شرح حال
    آگے ہی آوینگے جتنے ہوں گے بال
  • تا حشر کروں شرح تو ہوے نہ تمامی
    صبر شہ بے کس کی اور اعدا کے ستم کی
  • پوشیدہ کیا رہا ہے حاجت جو ہر بیباں کی
    کیا شرح و بسط کریے اس خارجی ادا کا
  • کشف کا ہوا ہے یہ اوصاف اب
    کہ جھینگوں نے کی شرح کشاف اب
  • بہت بے درد یوں پر تھا زمانا
    کچھ آگے شرح و بسط اچھا نہ جانا
  • متن گفتار تبسم اوس کا
    شرح اوس کی ہے تکلم اوس کا

محاورات

  • الم نشرح بات ہے
  • الم نشرح کرنا
  • الم نشرح ہونا
  • باتوں کا الم نشرح کرنا
  • تیرھویں صدی میں شرح کی باتیں کوئی نہیں مانتا
  • شرح صدر کے ساتھ

Related Words of "شرح":