شعور کے معنی
شعور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شُعُور }تمیز، عقل مندی سلیقہ
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشنِ عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جاننا","ادب و آداب","باریک بینی","تجربہ کاری","عقل مندی"],
شعر شُعُور
اسم
اسم مجرد ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- لڑکا
شعور کے معنی
خود اپنے فائدے کا نہیں جس کو کچھ شعور کچھ بھی سہی مگر وہ ہے آدمی آن بان کا (١٩٨٢ء، ط ظ، ٥٤)
"کتاب کے مطالعے سے آپ کے علم اور آپ کے شعور میں اضافہ ہوتا ہے" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٦)
"انسان نے جب اپنی زندگی فطری ماحول میں گزارنی شروع کی تو اس وقت اس میں شعور بیدار نہیں ہوا تھا" (١٩٦٧ء، عالمی تجارتی جغرافیہ، ١١٠)
"سنِ شعور کو پہنچ کر دوبارہ پڑھا تو بے ساختہ اعتراف پر مجبور ہو گئیں" (١٩٨٨ء، نگار، کراچی، مارچ، ٢٩)
"اس صفتِ شعور اور صحو کو غیبت اور سکر سے اتم اور اکمل بیان کیا ہے" (١٨٩٣ء، ترجمۂ رشحات، ٦١)
"اس کے شعور سے وہ خوشگوار احساس بھی معدوم ہو گیا۔" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ٣٢)
شعور کے مترادف
سلیقہ, عقل, پرکھ, دانائی, معلومات
آگاہی, بُدھ, پہچان, تمیز, دانائی, دانش, زیرکی, سلیقہ, سمجھ, شَعَرَ, شناخت, عرفان, عقل, فہم, گیان, معرفت, واقفیت, وقوف, ہوش, ہوشیاری
شعور کے جملے اور مرکبات
شعور ولایت, شعور داری, شعور ذات, شعور عامہ, شعور مطلق, شعور مند, شعور نبوت, شعور آگہی, شعور تمدن, شعور دار, شعور کی رو
شعور english meaning
knowledgewisdomsensesagacity; good managementconsiousnessegointellectShaoor
شاعری
- رحمت غضب میں نسبت برق و سحاب ہے
جس کو شعور ہو تو گنہگار کیوں نہ ہو - شیفتہ سبزہ خط کا نہ ہواے دل ہر گز
بے شعور اپنے لیے آپ نہ ذو کانٹے - ابلہی سے دعری و شعور
اپنے نزدیک آپ کو جانے ہے دور - جو ہوتا ہے عاقل کا کامل شعور
کواوے وہ صاحب سخن بالضرور - ہے غیب غیب حد ترقی حضور کی
کہتا ہوں بات جوش جنوں میں شعور کی - تنگ کیوں ہوتا ہے غم کھاتا ہے تو کیوں اے شعور
بات کیا ہے تجھ کو مضمون دہن مل جائے گا - شعور خستہ صبح وصل تونے
اسے باتوں میں الجھایا تو ہوتا - ناداری و جنوں کہ بالائے داغ داغ
حیف ای عطا کہ خط دماغ و شعور بند - بد سلیقہ سہی میں حضرت ناصح تم کون
نہ سہی مجھکو محبت کا شعور آپ کو کیا - شعور حسن دیا‘ یا سرور بے بصری
خود اپنی آنکھ کا پردہ بنی ہے خوش نظری
محاورات
- اونٹ سا قد تو بڑھالیا پر شعور ذرا نہیں
- با شعور