شفا کے معنی

شفا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شِفا }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب مشتق اسم ہے عربی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم کیفیت نیز گا ہے اسم معرفہ استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["صحت دینا","بیماری سے صحت","چنگا پن"]

شفف شِفا

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

شفا کے معنی

١ - صحت، تندرستی، بیماری کے بعد تندرست ہونا۔

"ان کی افادیت ذہنی امراض سے شفا کے ذریعے ثابت ہو چکی ہے" (١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ٥١)

٢ - علاج، بیماری۔

 ہے شفا بادۂ عشرت میری ہے دوا جام محبت میری (١٩٢٨ء، مرقع لیلٰی مجنوں، ٢٦)

٣ - [ بطور اسم معرفہ ] سورۃ فاتحہ کا ایک نام۔

"آٹھواں نام "شفا" ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فاتحہ شفا ہے" (١٩٥٩ء، تفسیر ایوبی، ١٣٦:١)

٤ - شیخ بو علی سینا کی کتاب کا نام جو علوم عقلیہ مثلاً منطق حکمت اور طب وغیرہ کی جامع ہے۔

 اب اس فلسفہ پر جو ہیں مرنے والے شفا اور مجسطی کے دم بھرنے والے (١٨٧٩ء، مسدسِ حالی، ٦٨)

شفا کے مترادف

افاقہ

آرام, افاقہ, تندرستی, شَغَوَ, صحت

شفا کے جملے اور مرکبات

شفایابی, شفا بخش, شفا داں, شفا یاب, شفائے کامل

شفا english meaning

recovery (from sickness)healingconvalescence; a medicinecure(of girl) have an offer of marriagehave an offer

شاعری

  • شفا اپنی تقدیر ہی میں نہ تھی
    کہ مقدور تک تو دوا کر چلے
  • غبارِ راہ طیبہ سُرمۂِ چشم بصیرت ہے
    یہی وہ خاک ہے جس خاک کو خاک شفا کہیے
  • آپ کا آب وضو ہے وہ شفا امراض کی
    جس کے حاصل کرنے کی کوشش محابہ میں رہی
  • مرض عصیاں کا وہ کھوتی ہے آزار تلاش اس میں
    بھلا پھر کیمیا خاک شفا سے خاک بہتر ہے
  • مر گئے پر نہ اثر حب شفا کا دیکھا
    درد مندوں نے ترے منہ نہ دوا کا دیکھا
  • کبھی کرتا تھا مجسطی پہ حواشی تحریر
    کبھی کرتا تھا اشارات و شفا کی صحت
  • لب تمھارے ہیں شفا بخش ولی ہے بیمار
    حیف صد حیف کہ اس وقت میں درماں نہ کرو
  • لباں تیرے میں ہے آب حیات کے خواص
    ہر ایک سخن ہے ترا نسخہ شفا اور ہی
  • تم ظلم ہے ہمن کوں خوشی سو دلیل سوں
    کرنا نہ کچ پکار کہ چب رہے تو ہے شفا
  • شفا دے فائز زار و حزیں کو
    بلند اقبال کر اندوہ گیں کو

محاورات

  • اللہ نے دست شفا دیا ہے
  • پیر تو آپ ظہیر( ہی درماندہ ہیں) شفاعت کس کی کریں (کریں گے)
  • نہ خدا کا دیدار نہ محمد صلى الله عليه وسلم کی شفاعت

Related Words of "شفا":