ردیف کے معنی

ردیف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَدِیْف }

تفصیلات

iعربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["\u2019\u2019زیادہ\u2018\u2018 ردیف ہے","\u2019\u2019میں رہتے ہیں\u2018\u2018 ردیف ہے","ایک ستارہ جو صورت کوکبہ عقاب کے قریب ہے","پیچھے کی فوج","حروف تہجی کی ترتیب سے جب اشعار کہے جائیں تو ان کے لئے بھی لفظ ردیف استعمال ہوتا ہے","داغ ۔۔۔ بتانِ ماہوش اجڑی ہوئی منزل میں رہتے ہیں ۔ کہ جن کی جان جاتی ہے اسی کے دل میں رہتے ہیں","داغ ۔۔۔ نہیں ہوتی بندے سے طاعت زیادہ ۔ بس اب خانہ آباد دولت زیادہ","وہ شخص جو گھوڑے یا اونٹ پر پیچھے سوار ہو","وہ لفظ یا الفاظ جو اشعار غزل یا قصیدے کے آخر میں قافیہ کے پیچھے بار بار آئیں","کوئی حرف علت جب فوراً ردی کے پہلے آئے ردی وہ حرف یا حروف ہیں جو سب سے آخر میں شعر میں آتے ہیں جیسے بازار، درکار، ہوش، جوش، نسیم، شمیم میں الف د اور ی ردیف ہیں"]

ردف رَدِیْف

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث )

ردیف کے معنی

١ - وہ لفظ یا الفاظ جو ابیات یا غزل اور قصیدے کے اشعار میں قافیے کے بعد بار بار آئیں۔

"کچھ نئے الفاظ کچھ نئی ردیفیں اور چونکا دینے والے احساسات کے اظہار ہی کو شائد فن کی معراج سمجھ رہے ہیں۔" (١٩٧٠ء، برشِ قلم، ٢٤)

٢ - حروفِ تہجی کے اعتبار سے غزلوں یا افاظ کی ترتیب۔

 جلد اے جان کہیں جیم کی اب آپ ردیف حسن کا شعر میں اور عیب کا ہے دھیان عبث (١٨٧٩ء، جان صاحب، د، ٢٣٩:٢)

٣ - پیچھے کی فوج۔

"راہبوں کی ایک بے شمار فوج تین صفوں میں آراستہ ہے اور یہ صفیں ایک نہایت وسیع نصف داسرے کی شکل رکھتی ہیں۔ سب سے آگے کی ردیف میں نہایت سن رسیدہ مسیحی درویش ہیں۔" (١٩٤٣ء، تائیس (ترجمہ)، ٣٩٧)

٤ - گھوڑے، اونٹ یا کسی اور سواری پر پیچھے بیٹھنے والا شخص۔

"جبرئیل آگے بیٹھے اور انہوں نے حضورۖ کو اپنے پیچھے ردیف کے طور پر بٹھا لیا۔" (١٩٧٨ء، سیرتِ سرور دو عالمۖ، ٦٥٢:٢)

٥ - ایک ستارہ جو صورت کوکبہ عقاب کے قریب ہے؛ ایک ستارا جو اس وقت چڑھے جب اس کا مقابل غروب ہو جائے۔" جامع اللغات

"اپنی ردیفِ زندگی کو زیادہ عرصے تک خوش نہیں رکھ سکتا۔" (١٩١٤ء، فلسفہ جذبات، ٥)

٦ - [ بطور صفت ] ساتھی، رفیق، ہمنوا، ندیم۔

ردیف english meaning

one who rides behind another (on the same horse); the technical name given to one of the letters of prolongation aC or uwhen it immediately precedes the (rawior) essential part of the rhyme; one or more independent words placed after the rhyme at the end of hemistichs or verseshypermeter

شاعری

  • جی گد گدا رہا ہے کیجے ردیف ہم کو
    گھوڑے اڑا رہے ہو کیا بھیمرا تھلی میں
  • اور بدل کے ردیف و قوافی لکھیے غزل اس بحر میں جلدی
    تم نے نصیر اب خوب بٹھایا سر پر طرہ ہار گلے میں
  • بدلو ردیف اور کہ جی بھر گیا نسیم
    ہو اور طرح زلف سروش سخن درست
  • نیں ردیف اور قافیہ سوں کچھ خبر
    میں خذف ریزیاں کوں بوجوں سب گہر
  • آتش آتش کی ردیف اوس میں یہ گرما گرمی
    بیٹھے یوں جس کے قوافی میں با غلاق آتش
  • بدل اب ردیف کو ایک غزل کہو انشا بحر کوئی بڑھا
    کہ برے ہے عرشِ عظیم سے بھی کچھ اس گھڑی یہ دماغ دل
  • ہر چند ردیف ایک کی تھا ایک ستمگر
    جوں قافیہ پیچھے تھی مگر تیغ دو پیکر
  • باعث فروغ حسن( کا) ٹھہرا کمال عشق
    چمکے ردیف خوب جو دے رنگ قافیہ
  • ہوتا تھا خچر پوراکب وہ شریف
    ہور غلام اپنے کو کرتا تھا ردیف

Related Words of "ردیف":