صوفی کے معنی

صوفی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صُو + فی }متقی، پرہیز گار

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |صوف| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت لاحقۂ نسبت |ی| ملنے سے |صوفی| بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز شاذ بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["پشمینہ پوش","صوفیہ فرقے کا ایک فرد","نمد پوش","وہ جو اونی کپڑے پہنے ہو"],

صوف صوف صُوفی

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت نسبتی, اسم

اقسام اسم

  • ["جمع : صُوفِیا[صُو + فِیا]","جمع غیر ندائی : صُوفِیوں[صُو + فِیوں (و مجہول)]"]
  • لڑکا

صوفی کے معنی

["١ - اہل طریقت، مسلک تصوف کا پیرو، (تصوف) غیر اللہ سے دل کو پاک و صاف کر کے وجد و مراقبہ میں رہنے والا درویش، خواہشاتِ نفسانی سے احتراز کرنے والا، ماسوائے منہ موڑ کر ہمہ وقت عشقِ حقیقی میں مست رہنے والا۔","٢ - متقی، پارسا، پرہیزگار، بھگت، پاک صاف (گناہ سے)","٣ - [ طب ] طبقۂ قرنیہ کی بیرونی سطح پر اون جیسا چھوٹا سا سفید رنگ کا زخم جس کی شاخیں چاروں طرف پھیلی ہوتی ہیں، آنکھوں کا ایک مرض۔ (شرح اسباب (ترجمہ)، 60:2)"]

["\"ایسے پرزور الفاظ مولانا شبلی نے کسی اور شاعر یا عالم یا صوفی کے لیے استعمال نہیں کیے۔\" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائلِ پاکستان، ٢١٩)","\"ہمارا افسانہ بلکہ ہمارا زمانہ ایک نئے صوفی کا منتظر ہے۔\" (١٩٥٩ء، علامتوں کا زوال، ٤٧)"]

["١ - اونی، اون کا بنا ہوا؛ ذہین، چالاک (پلیٹس)","٢ - چشم پوش، اونی کپڑا پہننے والا۔ (علمی اردولغت؛ جامع اللغات)"]

صوفی عبداللہ، صوفی عبدالصمد، صوفی عبدالرحمن

صوفی کے مترادف

زاہد, درویش, عابد, متصوف

بزرگ, پارسا, پرہیزگار, درویش, ذہین, زاہد, عابد, متصّوف, متقی

صوفی کے جملے اور مرکبات

صوفیء صافی, صوفی مذہب, صوفی نما, صوفی نفس

صوفی english meaning

MysticSufi

شاعری

  • صوفی ہے وہ بے علم ہو جو بستی سے اپنی
    کس کام پڑھا تو نے جو یوں علم تصوف
  • دل لبد زاہداں کے‘ صوفی و عابداں کے
    لے خرقے طاعتاں کے‘ دے مدتوں وام ساقی
  • روح کا صوفی کیا مست ہو کر رقص او
    بات جہتک حال تھے کیتا اشارت کا داب
  • کبھیں اعلا کبھیں ادنا کبھیں عالم کبھیں جاہل
    کبھیں ہم متقی صوفی کبھیں داتا کبھیں سایل
  • صوفی شہر کو ہے کبر سکندر منشی
    کہیں گدڑی میں تو ٹکرا نہیں دارائی کا
  • دل لبد زاہدان کے صوفی و عابداں کے
    لے خرقے طاعتاں کے دے مد توں وام ساقی
  • لبریز شرابِ ناز دکھا تو ساغر چشمِ کافر کو
    تا زاہد پاک ملوث ہو ، یا صوفی دم کش میکش ہو
  • اس کی نگاہ مست سے اکثر سوئے رباط
    صوفی رہیں گے حال سے ہشیار کب تلک
  • ہرچند نشے میں تو کئی ڈول کے ہےں رنگ
    پر صوفی پنے کی بھی عجب صاف رمق ہے

Related Words of "صوفی":