ضابطہ کے معنی

ضابطہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ضا + بِطَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت |ضابط| کے ساتھ |ہ| لاحقۂ تانیث لگانے سے |ضابطہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصہ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دستور العمل","ربط و ضبط","لغوی معنی ہر شے کو اس کی حد کے موافق نگاہ رکھنے والا","کام کا طریقہ"]

ضبط ضابِطَہ

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : ضابِطے[ضا + بِطے]
  • جمع : ضابِطے[ضا + بِطے]
  • جمع غیر ندائی : ضابِطوں[ضا + بِطوں (و مجہول)]

ضابطہ کے معنی

١ - قاعدہ، اصول، دستور، آئین، دستورالعمل۔

"یہ عام سے خاص تک کسی ضابطے کے تحت ہو۔" (١٩٧٠ء، نظام کتب خانہ، ٢٩٦)

٢ - کلیہ، فارمولا۔

"کسی ضابطہ کے استعمال سے محض تقریبی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔" (١٩٤٤ء، مٹی کا کام (ترجمہ)، ١٣)

٣ - قانون، جیسے: ضابطۂ دیوانی، ضابطۂ فوجداری، ضابطہ مال وغیرہ، قانون کی شق (دفعہ)۔

"ضابطہ فوجداری ہاتھ میں لیے وہ ہر ملزم کے متعلق حکم مناسب لگا دیتا تھا۔" (١٩٠٧ء، مخزن، اگست، ٣٤)

٤ - پولیس۔

"پہلے مجکو بتاؤ کہ ضابطہ سے کیا کہو گے?" (١٩١٢ء، روزنامچۂ سیاحت، ١٢٨:١)

ضابطہ کے مترادف

آئین, قانون, دستور, لا[2]

آئین, انتظام, بندوبست, دستور, دستورالعمل, رسم, رواج, عملدرآمد, قاعدہ, قانون, نگہداشت

ضابطہ کے جملے اور مرکبات

ضابطۂ اخلاق, ضابطہ بندی, ضابطہ پرستی, ضابطہ پسندی

ضابطہ english meaning

Canonordinancelawsound reveille or retreat

شاعری

  • بدن سے کر یہ جذب خوں طرف آنکھوں کی کرتا ہے
    ہے اولٹا ضابطہ یاں کے طبیبوں کے امالہ کا

Related Words of "ضابطہ":