طرف کے معنی
طرف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَرْف }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور گا ہے بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنکھ کے باہر کے کنارے کی طرف سے دیکھنا"]
طرف طَرْف
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد ), صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- ["جمع : اَطراف[اَط + راف]","جمع استثنائی : طَرْفَین[طَر + فَین (یائے لین)]","جمع غیر ندائی : طَرْفوں[طَر + فوں (واؤ مجہول)]"]
طرف کے معنی
["\"دو راستے ہوتے ہیں اور صحن کی دونوں طرفوں میں آگے کو نکلے ہوئے . ہوتے ہیں۔\" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣٥٦:٣)"," اودھر وہ غیر کی حشمت ادھر یہ جی ہے فقط جو چاہو ان سے سو کر لو اک اختیارِ طرف (١٧٩٥ء، قائم، دیوان، ٧٧)"," خیمہ گاہِ تشنگاں میں پیاس کی لہروں کے ساتھ تیر دریا کی طرف سے رات بھر آئے بہت (١٩٧٩ء، دریا آخر دریا ہے، ٧٨)","\"بیٹا اوس پیر ازل کا ابن زیاد ملعون کی طرف گیا۔\" (١٧٣٢ء، کربل کتھا، ١١٢)","\"اے ایمان والوں جب کھڑے ہو تم طرف نماز کے پس دھو لو اپنے منہ کو۔\" (١٨٠٦ء، نورالہدایہ، ٤٠)","\"ہماری طرف یہ حسن عنقا ہے۔\" (١٩٣٦ء، اودھ پنچ، لکھنو، ٢١، ٥:٦)"," ہے حق بہ طرف اوس کے چاہے سو ستم کرلے اوس نے دل عشق کو مجبور وفا جانا (١٨٩٨ء، دیوان، مجروح، ٤٩)","\"چاند کی اٹھائیس منزلیں ہیں: ذراع، نثرہ، طرف . ۔\" (١٩٤٢ء، الف لیلہ ولیلہ، ٥٤٤:٣)"]
[" رندان درِ میکدہ گستاخ ہیں زاہد زنہاز نہ ہونا طرف ان بے ادبوں سے (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ٢٠١)"]
طرف کے مترادف
رخ, سائڈ, جانب, گھاٹ, کونہ, کنج[2], کنارہ
ازروئے, پاس, پاسداری, پاکھا, پچ, پہلو, جانب, جوگ, جہت, دِسا, رخ, سمت, شطر, طَرَفَ, فریق, لحاظ, ول, کروٹ, کنارہ, کھونٹ
طرف کے جملے اور مرکبات
طرف دار, طرف ثانی, طرف داری, طرف سے
طرف english meaning
Directionequalextremitypeer , shoulder to shoulderquartersidetowards
شاعری
- رہنے کے قابل تو ہرگز تھی نہ یہ عبرت سرائے
اتفاقاً اس طرف اپنا بھی آنا ہوگیا - ہر دم طرف ہے ویسے مزاج کرخت کا
ٹکڑا مرا جگر ہے کہو سنگِ سخت کا - ہیں چاروں طرف خیمے کھڑے گرد باد کے
کیا جانئے جنوں نے ارادہ کدھر کیا - وہ آگ ہورہا ہے خدا جانے غیر نے
میری طرف سے اُس کے تئیں کیا لگا دیا - نہیں جہان میں کس طرف گفتگو ویسی!
یہ ایک قطرہ خون ہے طرف خدائی کا - سبک کردیا دل کی بے طاقتی نے
نجانا تھا اس کی طرف ہم کو ہر بار - اُس کی طرف کو ہم نے جب نامہ بر چلائے
اُن کا نشاں نپایا خط راہ میں سے پائے - کریں تو جاکے گدایانہ اس طرف آواز
اگر صدا کوئی پہچانے شرمساری ہے - ساقی ٹک ایک موسمِ گل کی طرف بھی دیکھ
ٹپکا پڑے ہے رنگ چمن میں ہوا سے آج - غالب ہے تیرے عہد میں بیداد کی طرف
ہر خوں گرفتہ جائے ہے جلاد کی طرف
محاورات
- (کی طرف) منہ نہ کرنا
- (کی طرف) منہ نہ کرنا
- آسمان کی طرف دیکھنا یا نگاہ اٹھانا
- آنکھ دروازے کی طرف ہونا
- آنکھ کسی طرف یا کسی چیز پر ہونا یا رہنا
- آنکھیں چار طرف چکر مکر چلی جاتی ہیں
- آنکھیں چار طرف رکھنا
- آنکھیں چار طرف رہنا
- آنکھیں کسی طرف کو لگنا
- اللہ کی طرف دیکھنا