متواتر کے معنی

متواتر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُتَوا + تِر }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٦ء کو "فوائد الصیبان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک دوسرے کے بعد آنا","(تَواتَر ۔ ایک دوسرے کے بعد آنا)","ایک جس کے بیان کرنے والوں کا سلسلہ نہ ٹوٹے","پے درپے","حدیث کی قسم","سلسلہ وار","سلسلے وار","علے الاتّصال","یکے بعد دیگرے"]

وتر تَواتُر مُتَواتِر

اسم

صفت ذاتی

متواتر کے معنی

١ - پے در پے، یکے بعد دیگرے، لگاتار، مسلسل، پیہم۔

"وہ لوگ بے شک غلطی پر ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ جس اردو زبان نے قریباً سو سال کی متواتر اصلاحوں سے برٹش گورنمنٹ کے مبارک عہد میں یہ عزت حاصل کی ہے وہ غیرممالک میں بطور ایک ملکی زبان پڑھائی جائے۔" (١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ٨)

٢ - [ حدیث ] وہ حدیث جو کئی اسناد سے معقول ہو، راویوں کی تعداد ہر مرحلے میں اتنی رہے جن کا جھوٹ پر جمع ہونا عقلاً محال ہو اور جس کی صحت کے متعلق کبھی کوئی اعتراض نہ ہوا ہو۔

"شیخ جلال الدین سیوطی نے اپنے منظور رسالے. میں ستر (٧٠) احادیث کا حوالہ نقل کر کے ان روایات کو متواتر فرمایا ہے۔" (١٩٧٢ء، معارف القرآن، ٢٣٦:٥)

٣ - [ عروض ] وہ رکن جس میں ایک متحرک حرف دو ساکن حروف کے درمیان آئے، جیسے: مفاعلین میں ع اور ل۔

"متواتر وہ قافیہ ہے جس کے آخر میں دو ساکن کے درمیان ایک متحرک ہو۔" (١٩٣٩ء، میزان سخن، ١٣٩)

متواتر کے مترادف

جاری, لگا تار, مسلسل

پہیم, پیہم, جاری, لگاتار, متسلسل, متصل, مسلسل

متواتر english meaning

consecutivelycontinuously [A~تواتر]stillwithout break

Related Words of "متواتر":