طرفین کے معنی

طرفین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طَر + فَین (یائے لین) }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |طرف| کے ساتھ |ین| بطور لاحقۂ تثنیہ لگانے |طرفین| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["امام ابو حنیفہ اور امام محمد جب دونوں ایک مسئلے پر متفق ہوں","مدعی مدعا علیہ"]

طرف طَرْفَین

اسم

اسم جمع ( مذکر - واحد )

طرفین کے معنی

١ - (کسی مقدمے یا معاملے کے) دونوں فریق۔

"آدھ گھنٹے بعد طرفین کے افراد ایک دوسرے کو خونخوار نظروں سے گھورتے ہوئے واپس جانے لگے۔" (١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ٨٨)

٢ - ہر دو جانب۔

"ان کے طرفین خطوطِ طولی کھینچنا۔" (١٨٥٦ء، فوایدالصبیان، ١٧)

٣ - [ فقہ ] امام ابوحنیفہ اور امام محمد جب ایک مسلے پر متفق ہوں۔

"صاحبین . مراد اونسے امام محمد اور امام ابو یوسف ہیں اور طرفین سے امام محمد اور امام ابو حنیفہ اور شیخین سے امام یوسف اور امام ابوحنیفہ۔" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ١٧:١)

٤ - [ ریاضی ] علامتِ مساوات (-) کی دونوں جانب کے حصے جانبین یا طرفین کہلاتے ہیں۔ (داستانِ ریاضی، 82)

طرفین english meaning

The two extremities or ends (of a thing); the two sides (of); both sidesboth partiesthe two parties (in a law-suit)

Related Words of "طرفین":