طلیق اللسان

{ طَلی + قُل (ا غیر ملفوظ) + لِسان }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طلیق| کے بعد عربی حرف تخصیص |ال| لگا کر اسم |لسان| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٦ء کو "میرے زمانے کی دلی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

طلیق اللسان کے معنی

١ - خوش بیان، جس کی زبان میں طلاقت ہو۔

"جنرل رومیولو جیسے فصیح البیان طلیق اللسان مقرر نے ہر نقطہ نگاہ سے تقسیم کی تجویز کے پر خچے اڑائے۔" (١٩٧١ء، تحدیث نعمت، ٥٢٤)