طنز کے معنی
طنز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَنْز }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آواز (کرنا ہونا کے ساتھ)","آوازہ توازہ","بولی ٹھولی","تازہ انداز","رمز کے ساتھ بات کرنا","طعنہ مہنہ","مسخری کرنا"]
طنز طَنْز
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
طنز کے معنی
"میں نے کیا کیا بول سنے اور اچھے اچھے دوستوں نے بھی طنز کیے، پھر بھی میں نے پاکستان کو پاکستان کی آنکھیں دینی چاہیں۔" (١٩٧٣ء، لاحاصل، ١٢٩)
"گالیاں سن کر بھی بھڑکتے نہ تھے بلکہ طنز کا جواب دلجوئی سے دیتے تھے۔" (١٩٨٥ء، طوبٰی، ٦٥)
"اردو کی مختلف اصناف شعری میں جابجا طنز و مزاح کے نشانات شروع ہی سے ملتے ہیں۔" (١٩٨٨ء، اردو کی ظریفانہ شاعری اور اس کے نمائندے، ٥)
طنز کے مترادف
اشارہ, چوٹ, پھبتی, چھرا, طعنہ
آوازہ, اشارہ, ایما, پھبتی, تشنیع, تعریض, تمسخر, چوٹ, چھیڑ, رمز, سرزنش, طعن, طعنہ, طَنَزَ, مذاق, مضحکہ, ملامت, مہنا, ٹھٹھا, ٹھٹھول
طنز کے جملے اور مرکبات
طنز و مزاح, طنزو تشنیع, طنز نگار, طنز ملیح, طنز بھرا
طنز english meaning
Mirthjokingpleasantry; laughing (at)mockingridiculing; ridiculederisionsneerscofftauntsarcasmA tauntwit
شاعری
- طنز ہیں سوختہ جانوں پہ گرجتے بادل
یا تو گھنگھور گھٹائیں نہ اٹھا‘ یا برسا! - بیکسی پہ طنز کے پتھر بھی بھاری چیز ہیں
ٹھیس پھولوں سے پہنچ جاتی ہے احساسات کو - طنز کرتے رہے جو تیرہ شبی پر پہروں
ان چراغوں نے بڑھادی ہے سحر کی قیمت - رات کو کب مجھے وہ سرو سہی قد سمجھا
عجز کو طنز کوشامد کو برآمد سمجھا - مآل کار اظہار تمنا کیا گزارش ہو
طبیعت طنز کرتی ہے کہ اور ارمان پیدا کر - طنز سے یہ بات اگرچہ ہے کہی
جو کرے انساں تو بوزینہ بھی - دل تھام کر اُٹھا میں تو بولا وہ طنز سے
اچھا ہو اکہ تم نے دل اپنا اُٹھا لیا