طے کے معنی

طے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طَے (یائے لین) }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٢٤ء کو "سیر عشرت"میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آباد کرنا","انجام کو پہنچانا","ایک عرب قبیلہ حاتم اس قبیلے سے تھا","پورا کرنا","تمام کرنا","تہہ کرنا","ختم کرنا","طے شدہ","قطع مسافت"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

طے کے معنی

["١ - تہہ، لپیٹ۔"]

["\"چٹائی بُنی . اس کے حوالے کی اور کہا اسے خلیفہ کے روبرو کھولیو جو طے نہ بِگڑے۔\" (١٨٢٤ء، سیرِ عشرت، ١٣٣)"]

["١ - مسافت ختم ہونا، تمام ہونا، راستہ چلنا، گزرنا۔","٢ - لپیٹنا، ختم کرنا، کوتاہ کرنا۔ (فروز اللغات اُردو)","٣ - یمن کے ایک قبیلے کا نام جس کی طرف حاتم طائی منسوب ہے۔","٤ - فیصلہ، بیباقی، چکوتا؛ کوتاہ، مختصر؛ ختم کرنا، پورا کرنا، انجام کو پہونچانا۔ (نوراللغات)","٥ - [ عروض ] گرانا، چوتھے حرف ساکن کا دو سبب خفیف سے کہ یہ بے فاصلہ اول رکن کے آئے ہوں مثلاً مستفعلن کا چوتھا حرف (ف) گرائیں تو مستعلن رہتا ہے۔\""]

[" ہر لحظہ نیا طُور نئی برق تجلی اللہ کرے مرحلہ شوق نہ ہو طے (١٩٣٦ء، ضرب کلیم، ١٢٧)","\"قبیلۂ طے میں جب بغاوت رونما ہوئی تو حضرت علی کو ان کی سرکوبی کے لیے بھیجا گیا۔\" (١٩٦٣ء، محسن اعظم اور محسنین، ٩١)","\"مفعولات بعد طے کے مفعلات رہتا ہے۔\" (١٨٤٩ء، تقویۃ الشعرا، ٩)"]

طے کے مترادف

لف, انجام

انجام, انقطاع, بیباقی, تصفیہ, تہ, چکوتا, خاتمہ, فیصلہ, لپیٹ, لپیٹنا, لف, مختصر, موڑنا, کوتاہ

طے کے جملے اور مرکبات

طے کردہ, طے شدہ, طے کا روزہ

طے english meaning

a foldingcrease decidingGod|s protectionrolling upthe hand of Godtraversing

شاعری

  • طے دن گئے کہ اشک سے چھڑکاؤ سا کیا
    اب رونے لگ گئے ہیں تو تالاب سا ہوا
  • ڈبونے چل دیا مّلاح کشتی بے سہاروں کی
    چلو اب طے کسی صورت سفر کچھ ہونے والا ہے
  • طے کر بھی سکوں گا کہ نہیں کون بتائے
    پھیلا ہوا تجھ تک ہے مرا دشتِ جُدائی
  • طے ہوئے مرحلے کئی لیکن
    فاصلہ تو کوئی مٹا ہی نہیں
  • طے کرنا ہیں جھگڑے جینے کے جس طرح بنے کہتے سُنتے
    بہروں سے بھی پالا پڑتا ہے گونگوں سے بھی باتیں ہوتی ہیں
  • عشق کی ایک جست نے طے کردیا قصّہ تمام
    اس زمین و آسماں کو بیکراں سمجھا تھا میں
  • مٹا کر اپنی ہستی کو دکھاتے ہیں یہ پروانے
    کیا کرتے ہیں طے یوں مرحلے ہم عہد و پیماں کے
  • میرا تمام فن ‘ مِری کاوش مِرا ریاض
    اِک ناتمام گیت کے مصرعے ہیں جن کے بیچ
    معنی کا ربط ہے نہ کسی قافیے کا میل
    انجام جس کے طے نہ ہُوا ہو‘ اِک ایسا کھیل!
    مری متاع‘ بس یہی جادُو ہے عشق کا
    سیکھا ہے جس کو میں نے بڑی مشکلوں کے ساتھ
    لیکن یہ سحرِ عشق کا تحفہ عجیب ہے
    کھلتا نہیں ہے کچھ کہ حقیقت میں کیا ہے یہ!
    تقدیر کی عطا ہے یا کوئی سزا ہے یہ!
    کس سے کہیں اے جاں کہ یہ قصہ عجیب ہے
    کہنے کو یوں تو عشق کا جادو ہے میرے پاس
    پر میرے دِل کے واسطے اتنا ہے اس کا بوجھ
    سینے سے اِک پہاڑ سا‘ ہٹتا نہیں ہے یہ
    لیکن اثر کے باب میں ہلکا ہے اس قدر
    تجھ پر اگر چلاؤں تو چلتا نہیں ہے یہ!!
  • کالا جادُو

    میرا تمام فن‘ مِری کاوش‘ مِرا ریاض
    اِک ناتمام گیت کے مِصرعے ہیں جن کے بیچ
    معنی کا ربط ہے نہ کسی قافیے کا میل
    انجام جس کا طے نہ ہُوا ہو‘ اِک ایسا کھیل!

    مری متاع‘ بس یہی جادُو ہے عشق کا
    سیکھا ہے جس کو میں نے بڑی مشکلوں کے ساتھ
    لیکن یہ سحرِ عشق کا تحفہ عجیب ہے
    کھلتا نہیں ہے کچھ کہ حقیقت میں کیا ہے یہ!
    تقدیر کی عطا ہے یا کوئی سَزا ہے یہ!
    کس سے کہیں اے جاں کہ یہ قصّہ عجیب ہے


    کہنے کو یوں تو عشق کا جادُو ہے میرے پاس
    پر میرے دل کے واسطے اتنا ہے اِس کا بوجھ
    سینے سے اِک پہاڑ سا‘ ہٹتا نہیں ہے یہ
    لیکن اَثر کے باب میں ہلکا ہے اِس قدر
    تجھ پر اگر چلاؤں تو چلتا نہیں ہے یہ!!
  • طے شام تلک ہوگی کہیں آج کی منزل
    رخصت کرو لوگوں کو بس اب رونے سے حاصل

محاورات

  • آدمیت اور شے ہے علم ہے کچھ اور چیز۔ لاکھ طوطے کو پڑھایا پر وہ حیواں ہی رہا
  • آنکھ پھیرے طوطے کی سی بات کرے مینا کی سی
  • آنکھ طوطے کی طرح بدل لینا۔ پھرانا یا پھیرلینا
  • آنکھیں پھیرے طوطے کی سی باتیں کرے مینا کی سی
  • آنکھیں پھیرے طوطے کی سی‘ باتیں کرے مینا کی سی
  • آنکھیں طوطے کی طرح بدل لینا
  • ادھی کے واسطے پیسے کا تیل جلاتے ہیں
  • ادھی کے واسطے پیسے کا تیل جلانا
  • اللہ واسطے کا
  • بلی خدا واسطے چوہا نہیں مارتی

Related Words of "طے":