عجب کے معنی

عجب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَجَب }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اچنبے میں لانے والا","تعجب انگیز","حیران ہونا","عجیب چیز","نئی طرز کا","نئی طرز کا نئے ڈھنگ کا","نئے ڈھنگ کا"]

عجب عَجَب

اسم

صفت ذاتی, اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع استثنائی : عَجائِب[عَجا + اِب]"]

عجب کے معنی

["١ - انوکھا، نرالا، خوب، عمدہ۔","٢ - عجیب، افسوس ناک؛ بُرا۔","٣ - دگرگوں، متغیر۔","٤ - دور، بعید۔"]

[" چھپنے کا عجب ڈھنگ نکالا اس نے کیا کام کیا ہے بالا بالا اس نے (١٩٥٥ء، رباعیاتِ امجد، ١٨:٣)"," عجب اعتبار و بےاعتباری کے درمیان ہے زندگی میں قریب ہوں کسی اور کے مجھے جانتا کوئی اور ہے (١٩٨٠ء، یہ چراغ ہے تو جلا رہے، ١٢٧)","\"دیکھتے ہی اُن کا عجب حال ہو گیا۔\" (١٩٢٩ء، نوراللغات، ٤٩٠:٣)","\"اس بادشاہ کا آگرے سے بھی زیادہ اور عجب نہیں کہ فتح پور سکیری ہی کے برابر پسندیدہ مقام الہ آباد تھا۔\" (١٩٣٢ء، اسلامی فن تعمیر ہندوستان میں (ترجمہ)، ١٤٥)"]

["١ - تعجب، حیرت۔","٢ - خاص بات جس میں حیرت نیز تعریف کا پہلو ہو، کیا تعجب ہے۔","٣ - عجوبہ، حیرت انگیز۔"]

[" ہنس کے بولے پھر عجب کی کونسی یہ بات ہے قدرت حق سے فلک کا گنبد بے در بنا (١٨٨٦ء، دیوان سخن، ٦١)"," کھولی گرہ جو غنچہ کی تُو نے تو کیا عجب یہ دل کھلے جو تج سے تو ہو اے صبا عجب (١٧٩٨ء، میر سوز، دیوان، ١٠)","\"بستی نظام الدین کے مانوس رستے میرے لیے عجب اور اجنبی بن جاتے ہیں۔\" (١٩٨٤ء، زمیں اور فلک اور، ٣٥)"]

عجب کے مترادف

نرالا, نادر, طرفہ, انوکھا

انوکھا, انوکھاپن, تعجب, تکبر, جدید, حیرت, طرفگی, طرفہ, عَجَبَ, عجیب, غرور, نادر, نُدرت, نرالا, نرالاپن, نیا, نیاپن, کبر

عجب کے جملے اور مرکبات

عجب عالم, عجب چیز, عجب العجاب, عجب الوقوع

عجب english meaning

wonderfulastonishingamazingmiraculousrarestrangedrollagreementarrogancearrogance hauteurassociationavailable [A~تیسیر]budgetarycombinationconceitconcordconnexionestimate [A~ وزن]haughtinessintimacykindpridequalityselfishnesssortsurprisevanityvariety

شاعری

  • درہمی سے برہمی سے دیکھیو!
    دونوں عالم کا عجب عالم ہوا
  • عجب شہر ہے دل خیالوں کا
    لوٹا مارا ہے حسن والوں کا
  • شہر دل آہ عجب جائے تھی پر اس کے گئے
    ایسا اُجڑا کہ کسی طرح بسایا نہ گیا
  • اتنی گزری جو ترے ہجر میں سو اس کے سبب
    صبر مرحوم عجب مونس تنہائی تھا
  • جادو کی پڑی پرچۂ ابیات تھا اس کا
    منہ تکتے غزل پڑھتے عجب سحر بیاں تھا
  • اس مہ بغیر میر کا مرنا عجب ہوا
    ہرچند مرگ عاشق مسکین عجب ہے‘ کیا
  • مت کر عجب جو میر ترے غم میں مرگیا
    جینے کا اس مریض کے کوئی بھی ڈھنگ تھا
  • گریۂ شمع کا اے ہمنفساں میں تھا حریف
    گزری ہے رات کی صحبت بھی عجب مت پوچھو
  • مرے نخل ماتم پہ ہے سنگ باراں!
    نہایت کو لایا عجب یہ شجر بار
  • اگر چشم ہے تو وہی عین حق ہے
    تعصّب تجھے ہے عجب ماسوا سے

محاورات

  • اس اکرگاہ بے ثبات میں عجب اندھیرا ہے
  • اس کارگاہ بے ثبات میں عجب اندھیرا ہے
  • بسا تعجب ہے
  • تعجب کرنا
  • دنیا عجب جگہ ہے
  • دینا لینا (کیا ہے) کام ڈوم ڈھاریوں کا۔ محبت عجب چیز ہے
  • عجب ‌وقت ‌تھا
  • عجب عجب کہ ترا یاد دوستاں ‌آمد
  • غرق بحر(دریائے) تعجب (حیرت) ہونا
  • لینا دینا کام ڈوم ڈھاڑیوں کا محبت عجب چیز ہے

Related Words of "عجب":