علاج کے معنی
علاج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عِلاج + مُعا + لَجَہ (فتحہ مجہول ل) }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیمار کو دوا دینا","دوا دارو","مضبوط ہونا"]
علج عِلاج
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : علاجوں[علا + جوں (و مجہول)]
علاج کے معنی
دستور ہے جو ہوتا ہے زخمی بوقتِ جنگ اس کا علاج سنگِ جراحت ہے بیدرنگ (١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ١١٨:٤)
"ٹوپی یا عمامے کا ذکر آیا تو آپ نے فرمایا کہ لیاسِ سر ایک بہت بڑا مسلہ ہے اس کا کوئی علاج کرنا چاہیے۔" (١٩٧٧ء، اقبال کی صحبت میں، ٤٦٣)
اس زلف کو جو شانے کی صورت لگائے ہاتھ ہے تاز یا نہ ایسے گنہگار کا علاج (١٨٢٤ء، مصحفی، دیوان (انتخاب رام پور)، ٧٦)
علاج کے مترادف
روک, مرہم, دارو
اُپائے, انتقام, انسداد, بندوبست, تدارک, تدبیر, تریاق, توڑ, تیمار, چارہ, درماں, دفیعہ, روک, سزا, عَلَجَ, مداوا, معالجہ
علاج کے جملے اور مرکبات
علاج معالجہ, علاج بالمثل, علاج بالغذا, علاج بالاعضا, علاج بالما, علاج نفسی
علاج english meaning
medical treatment; a medicineremedycure.curedepilatory made of limemedicalmedical treatmenttreatment
شاعری
- ہم نے اپنی سی کی بہت لیکن
مرض عشق کا علاج نہیں - علاج اس دلِ درد آشنا کا کیا کیجئے
کہ تیر بن کے جسے حرفِ غمگساری لگے - تم نے مسرتوں کے خزانے لٹا دیئے
لیکن علاج تنگئِ داماں نہ کرسکے - علاج غیروں کا کرنا نہیں محال ارم
سوال یہ ہے کہ یاروں کا کیا علاج کروں - تیرے غم کے سِوا زمانے میں
کون سے درد کا علاج نہیں! - جو بھی علاج درد کرو، میں حاضرہوں، منظور مجھے
لیکن اک شب امجد جی، وہ چہرۂ تاباں، دیکھو تو! - آج آبروبہائیے صبح فراق کی
بہر علاج دل عرق شیر کھینچیے - مو درد کا علاج کرن توں حکیم ہے
مو آ درد دیکھ حکیماں کدہیں نہ رنج - مجھ درد پر دوا نہ کرو تم حکیم کا
بن وصل نئیں علاج برہ کے سقیم کا - یہ سن کے بولی سراسیمہ ہو کے وہ صابر
کوئی حکیم وہاں ہے علاج کی خاطر
محاورات
- اپنے کئے کا علاج نہیں۔ اپنے کئے کا کیا علاج
- اپنے کیے کا کیا علاج
- ایک پرہیز سو علاج
- پرہیز بھی آدھا علاج ہے
- خود کردا را (چہ علاج) علاجے نیست
- سو علاج ایک پرہیز
- علاج واقعہ پیش از وقوع باید کرد
- علاج کرنا
- قضا راچہ علاج۔ قضا سے کسی کو چارہ نہیں
- ما ز لطف لو گزشتیم غضب راچہ علاج