عوض کے معنی

عوض کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِوَض }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کسی کو قائم مقام کرنا","(تف) بجائے"]

عاض عِوَض

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), متعلق فعل

عوض کے معنی

["١ - بدلہ، معاوضہ، اجر؛ تاوان، جرمانہ، مکافات، جزا، پاداش۔"]

["\"زمین کے بڑے بڑے رقبے فوجی خدمات کے عوض تقسیم کیے جاتے تھے۔\" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٠٤)"]

["١ - بجائے، بدلے۔"]

[" ذہن کے جب کبھی ماضی کے دریچے کھولے سرد جھونکوں کے عوض گرم ہوا آئی ہے (١٩٨١ء، ناتمام، ١٥٧)"]

عوض کے مترادف

اجر, اجرت, بابت, قصاص, جزا, رہن, مبادلہ, معاوضہ, تبادل

اجر, انتقام, بجائے, بدل, بدلہ, پاداش, جزا, صلہ, عَوَضَ, لئے, معاوضہ, مکافات

عوض english meaning

Insteadforexchangein lieu (of)in returnin turn (for)instead (of)recompenseretaliationreturnrewardsubstitution

شاعری

  • ثبوتِ حق کے لئے‘ مشتِ خاک بن جائوں
    کشیدِ خوں کے عوض کھینچ لوں سمندر بھی
  • ہر آن کیا عوض ہے دعا کا بدی ولے
    تم کیا کرو بھلے کا زمانہ رہا نہیں
  • خون دل آنکھوں میں اشکوں کے عوض لانے لگا
    عشق تو کچے گھڑے پانی کے بھر وانے لگا
  • تیرے در میں عوض منبت کے
    کھودیں میرا مزار بازو پر
  • خاکساران محبت کے جہاں مدفن ہیں
    ابر رحمت کے عوض خاک برستی ہے وہاں
  • انتظار یار کب تک تیس دن جیتا ہے کون
    موت مجھ گریاں کی آتی کاش ساون کے عوض
  • قاصد کے عوض مردمک چشم ہی جاوے
    منظور کرے دل کی جو پیغامبری آنکھ
  • عوض طرب کے گزشتوں کی ہم نے غم کھینچا
    شراب اوروں نے پی اور خمار ہم کھینچا
  • اس کے عوض تمہیں اب کچھ اور تو کہوں کیا
    پربھیجتا رہوں گا یک چار حرف تم پر
  • بھاگ کر لشکر کفار کہاں جائے گا
    خون حرکا جو عوض لیں گے تو چین آئے گا

محاورات

  • احسان کا عوض احسان ہے
  • عوض دینا
  • عوض لینا
  • عوض معاوضہ گاندارو۔ عوض دارد گلہ ندارد
  • عوض معاوضہ گلہ ندارد
  • عوضی دینا
  • عوضی کرنا

Related Words of "عوض":