غالب کے معنی
غالب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ غا + لِب }زبردست، غلبہ پانے والا
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["قابو پانا","جیتنے والا","سبق لیجانے والا (کرنا ہونا کے ساتھ)","فتح کرنے والا","مغلوب کرنے والا"],
غلب غالِب
اسم
صفت ذاتی, اسم
اقسام اسم
- لڑکا
غالب کے معنی
"اللہ غالب اور حکمت والا ہے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١١:١)
"کچھ دیر تک معلوم نہ ہوتا تھا کہ کون مغلوب ہوگا اور کون غالب، مگر آخر کو بادشاہی لشکر کو فتح ہوئی۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٥، ٣٠٨:١)
"سائنس اور فلسفے کی کتابیں وہ لوگ لکھتے ہیں جن کے ہیاں عقلی، منطقی اور معروضی طریقہ غالب ہوتا ہے۔" (١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے، ٣٢١)
"جس میں ہمارے معاشرے کا غالب حصہ شریک ہے۔" (١٩٨٢ء، برش قلم، ١٠)
"انتہائے جنوب میں سو میری تھیے جو وہاں غالب تعداد میں بستے تھے۔" (١٩٨٦ء، دنیا کا قدیم ترین ادب،)
پیکان ترا جگر کے اگر متصل نہ ہو غالب کے بعد مرگ بھی تسکین دل نہ ہو (١٨٢٤ء، دیوانِ مصحفی، انتخاب رامپور، ١٨٣)
ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھے کہتے ہیں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور (١٨٦٩ء، دیوان غالب، ١٧٠)
غالب کے مترادف
جابر, زبردست, قادر, قہار, عزیز, حاوی, فائق
اکثر, برتر, حاوی, زبردست, زورآور, ظفرمند, ظفریاب, غَلَبَ, فائق, فاتح, فتحیاب
غالب english meaning
overcomingoverpoweringvictoriouspredominantexcellingsuperiormost likelydomineeringdomineringhaving the upper handlargerover poweringOvercomingprobableproblabletriumphantvictorious. [A~غلبہ]Ghalib
شاعری
- غالب اپنا یہ عقیدہ ہے بقول ناسخ
آپ بے بہرہ ہے جو معتقد میر نہیں - کیوں نہ ہو ضعف غالب اعضا پر
مرگئے ہیں فسون کے سردار - غالب کو دیوے قوتِ دل اس ضعیف کو
تنکے کو جو دکھاوے ہے پل میں پہاڑ کر - غالب ہے تیرے عہد میں بیداد کی طرف
ہر خوں گرفتہ جائے ہے جلاد کی طرف - بسکہ ہوں غالب اسیری میں بھی آتش زیر پا
موے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا - مستی اکبر کی رقص مس سے نہ رکی
بھونرے پہ ہوسکی نہ بھنبھیری غالب - ہووے بھوک غالب اونہوں پر سریع
نہایت کوں کھاوینگے تھوبر ضریع - اے ساکنان کوچہ دلدار دیکھنا
تم کو کہیں جو غالب آشفتہ سرملے - وحشت وشیفتہ اب مرثیہ کہویں شاید
مرگیا غالب آشفتہ نوا کہتے ہیں - غالب مرے کلام میں کیونکر مزہ نہ ہو
پیتا ہوں دھو کے خسرو شیریں سخن کے پانو
محاورات
- ستارہ غالب آنا
- غالب آنا (یا ہونا)
- غالب کرنا