غیب کے معنی

غیب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ غَیب (ی لین) }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے اردو میں ١٥٦٤ء کو دیوان حسن شوقی میں پہلی بار مستعمل ملتا ہے۔, m["اگلی دنیا","جو دکھائی نہ دے","دکھائی نہ دے یا مخفی ہو","غیر حاضر","غیر حاضری","غیر موجودگی","مخفی ہونا","مستقبل کی کوئی بات","نہ دکھائی دینا","کوئی چیز جو موجود نہ ہو"]

اسم

صفت ذاتی, اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )

غیب کے معنی

["١ - غائب، اوجھل۔","٢ - پوشیدہ، مخفی، خفیہ پراسرار۔"]

[" منزل ہی غیب او دل ناکام ہو گئی پھر آج چلتے چلتے ہمیں شام ہو گئی (کیف سخن، کیفی حیدر آبادی، ٧٧)"]

["١ - جس کا ادراک مادی ذرائع سے ممکن نہ ہو۔ پوشیدگی، نامعلوم مقام یا شے، غیر موجودگی، اخفا، راز (شہود کی ضد)۔","٢ - [ تصوف ] وہ مرتب جس میں سالک مراتب کثرت و موہوماتِ صوری سے نہیں گزرتا اور اسے ہر شے عین حق نظر آتی ہے۔ حضور کی منزل نہ پہنچنے کا عالم، باطن۔"]

["\"پھر تیسرے دن گویا غیب سے مدد وارد ہوئی\"۔ (١٩٨٨ء، نشیب، ٢٧٤)","\"ان کو مراتب واقعیہ سے موسوم کیا جاتا ہے جیسے غیب و شہادت\"۔ (١٩٢٦ء، اورینٹل کالج میگزین، مئ، ٤١)"]

غیب کے جملے اور مرکبات

غیب بینی, غیب داں, غیب دانی, غیب گوئی, غیب الغیب, غیب الغیوب, غیب امکانی

غیب english meaning

absent; invisibleunseen unapparent; hiddenconcealed; latent; mysterioussecrethiddenthe hiddenthe invisible

شاعری

  • چلی سمتِ غیب سے اک ہوا کہ چمن سرور کا جل گیا
    مگر ایک شاخِ نہالِ غم‘ جسے دل کہیں سو ہری رہی
  • عشق نے ہم کو غیب دان کیا
    یہی تحفہ، یہی سزا بھی تھی
  • سزا غیب نے مے سے نفرت کی دی ہے
    کہ واعظ ہے دروغہ آب کاری
  • جو دھن پاک دامن وو بے عیب تھی
    یکایک سو اس وقت پر غیب تھی
  • آواز غیب آئی کہ اے جان بوتراب
    دربار کبریا میں بس اب آئیے شتاب
  • آواز غیب کان میں ائئی کہ فرق کر
    وہ یوسف زلیخا تھے یہ یوسف حسین
  • کہاں ہے غیب دانی مجھ کو بیہات
    کہوں کیونکر کہ ہے پردے کی یاں بات
  • حضرت نے دین و کفر کو آئینہ کردیا
    ظاہر سبھوں پہ غیب کا گنجینہ کردیا
  • ہے غیب غیب حد ترقی حضور کی
    کہتا ہوں بات جوش جنوں میں شعور کی
  • خرچ بالائی ملے جاتا ہے دست غیب سے
    گنج باد آورد ہے اپنے اڑانے کے لیے

محاورات

  • از غیب کا تھپیڑا تھپڑ/ دھکا/ ڈھیلا/طمانچہ/گولا/گھونسا
  • از غیب کی لکٹی
  • از غیبی تھپیڑا/تھپڑ/دھکا/ڈھیلا/طمانچہ/گولا/گھونسا/مار
  • ازغیب کا (ازغیبی) تمانچا۔ تھپیڑا۔ دھکا۔ گولا یا گھونسا (مذکر) از غیبی مار
  • پردۂ غیب سے (ظاہر ہونا) ظہور میں آنا
  • ترغیب دینا
  • چولھے آگ نہ گھڑے پانی (اوپر کی اوپر جاغیبانی)
  • حاضر میں حجت نہیں غیب کی تلاش نہیں
  • غیب سے دینا
  • غیب گلیلا ہو جانا یا ہونا

Related Words of "غیب":