کلب کے معنی

کلب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَلْب }{ کَلَب }کتا، محض مناسبت سے اس کو اختیار کیا جاتا ہے

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٩ء کو "مقالات سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پنچایتی مکان","تفریح گاہ","چندئہ جماعت","کسی خاص بات کی ترقی کی پنچایت"],

Club کَلَب

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

کلب کے معنی

١ - کُتا، سگ۔

 گو وہ سیاہ رو بھی قوی ہے دلیر ہے پھر بھی تو کلب کلب ہے، شیر شیر ہے (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٣٩:٢)

٢ - [ طب ] باؤلے کتے کی بیماری، ہلکاؤ، ایک شدید اور متعددی بیماری جو باولے کتے کے کاٹنے سے ہو جاتی ہے، اس مرض میں مریض سخت تشنّج یا وحشیانہ حرکات کی حالت میں نہایت کمزور ہو کر مر جاتا ہے، یہ ایک قسم کا جنون ہے جس میں مریض اپنے آپ کو کتا خیال کرنے لگتا ہے اور اس کی خصلت کتے کی سی ہو جاتی ہے، جنونِ کلبی۔

"جب یہ مرض جانوروں میں ہوتا ہے تو اسے "داء الکلب" یا "کلب" اور جب انسانوں میں ہوتا ہے تو اسے "آب ترسی" کہتے ہیں۔" (١٩٤٤ء، مخزن علوم و فنون، ١٩)

٣ - [ ہیئت ] آسمانی ستاروں کا مجموعہ جو کتے کی شکل میں واقع ہے۔

"منازل قمر سے ایک منزل کلب آپ کو کتے کی شکل میں دکھائی دے گی۔" (حلال و حرام، ٧١)

١ - انجمن جو کسی خاص مقصد یا کھانے پینے، تاش وغیرہ کھیلنے اور دوسری قسم کی دلچسپیوں کے لیے قائم کی جائے، سبھا، انجمن، وہ جگہ جہاں انجمن کے ارکان اکٹھے ہوتے ہوں، تفریح کے لیے جمع ہونے کی جگہ۔

"اگر مما آج کلب میں بری طرح ہار رہی ہوں تو وہ وقت سے پہلے بھی گھر آسکتی ہیں۔" (١٩٨٧ء، روز کا قصّہ، ١٢٠)

٢ - ڈنڈا، سونٹا، لٹھ، گالف کے کھیل وغیرہ کا ڈنڈا۔ (علمی اردو لغت، فیروز اللغات)

کلب علی، کلب عباس، کلب حسین، کلب شبیر

کلب کے مترادف

کتا, سگ, محفل

انجمن, بزم, چھڑی, سبھا, سگ, سماج, سوسائٹی, سونٹا, شراکت, لاٹھی, لٹھ, مجلس, محفل, ڈنڈا, کُتّا, کُوکر

کلب کے جملے اور مرکبات

کلب اکبر, کلب گھر

کلب english meaning

a dogclubclub [E]Kaleb

شاعری

  • چھپتے نہیں ہزار میں تیور دلیر کے
    یہ تو نہیں ہے کلب ہے برقع میں شیر کے

Related Words of "کلب":