فارم کے معنی

فارم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فارم }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنوں کے ساتھ عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ (ماخذ زبان میں بطور فعل بھی مستعمل ہے)۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٣ء کو "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چھپا ہوا کاغذ جو خانہ پری کے لئے دیا جائے۔ (انگریزی میں او سے لکھا جاتا ہے)","رقبہ جو کاشت کے لئے مخصوص کیا جائے۔ (انگریزی میں اے سے لکھا جاتا ہے)","قطعئہ اراضی"]

farm فارْم

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : فارْمْز[فارْمْز]
  • جمع غیر ندائی : فارْموں[فار + موں (و مجہول)]

فارم کے معنی

١ - وہ قطعہ اراضی جو کاشت کے لیے مخصوص کیا جائے اور ایک منتظمہ کے تحت ہو۔

"جنید کو محسوس ہوا یہ فارم باغات، تالاب اور جنگل سب ناکارہ ہو چکے ہیں۔" (١٩٨٧ء، پھول پتھر، ٢٢٣)

٢ - جانوروں اور پرندوں کی پرورش گاہ جو ایک منتظمہ کے ماتحت ہو۔

"وہ خود فارم جا کر بڑی اونچی نسل کی مرغیاں لائی ہیں۔" (١٩٦٣ء، قاضی جی، ٣، ١٢٣)

فارم english meaning

farmformform [E]

Related Words of "فارم":