فرقہ پرست
{ فِر + قَہ + پَرَسْت }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |فرقہ| کے بعد فارسی مصدر |پرستیدن| سے مشتق صیغۂ امر |پرسْت| بوطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٧ء کو "چمنستان" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : فِرْقَہ پَرَسْتوں[فِر + قَہ + پَرَس + توں (و مجہول)]
فرقہ پرست کے معنی
١ - اپنے ہی فرقے کا خیال رکھنے والا۔
"میں نے آزادی کی جد و جہد شروع کی تو ہندوستان کے کچھ حلقوں نے مجھے کٹر فِرقہ پرست کہا۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٦٨٢)