فلک اطلس

{ فَلَکے + اَط + لَس }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم جامد|فلک| کو کسرۂ اضافت کے ذریعے عربی ہی سے متداخل اسم |اطلس| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم و صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "مطلع العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

فلک اطلس کے معنی

١ - نواں آسماں جو کواکب سے خالی ہے۔

"چار منازل عناصر اور سات منازل کواکب و سیارہ اور ایک منزل فلک کرسی اور ایک منزل فلک سادہ یعنی فلک اطلس کہ جس کو فلک اعظم خطاب دیتے ہیں۔" (١٩٤٧ء، مضامین فرح، ٢٧٦:٤)