فوکس
{ فو (و مجہول) + کَس }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ماخذ زبان میں بطور فعل بھی استعمال ہوتا ہے اردو میں امدادی افعال |کرنا، ہونا| وغیرہ کے اضافے سے فعل کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٦ء کو "سائنس اور فلسفہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["focus "," فوکَس"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
فوکس کے معنی
١ - نقطہ ماسکہ جس پر اگر وہ چیز جس کی تصویر لینی ہے ٹھیک آ جائے تو تصویر صاف اور درست آئے گی۔
"دوربین کو آنکھوں پر فوکس کرنے کے بعد ظل سبحانی کو سنہری روپہلی کرنیں تو زمین پر بکھری نظر آئیں۔" (١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ٣٧)
انگلش
["focus"]