فیلو کے معنی

فیلو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَے (ی لین) + لو (و مجہول) }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنوں کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٠ء کو "کلیات مانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کسی سوسائٹی یا یونیورسٹی کا ممبر","کسی یونیورسٹی کا گریجوائٹ جسے فیلوشِپ کے لئے منتخب کیا جائے"]

fellow فَیلو

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : فَیلوز[فَے (ی لین) + لوز (و مجہول)]

فیلو کے معنی

١ - کسی کالج یا یونیورسٹی کا وہ گریجوایٹ جس کو عملے میں شریک کر لیا گیا ہو اور اسے کچھ رقم بطور وظیفہ بھی دی جاتی ہو نیز کسی سوسائٹی، علمی جماعت یا یونیورسٹی کی مجلس کا ممبر۔

"اکبر الہ آبادی یونیورسٹی کے فیلو بھی تھے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٥٢:٣)

٢ - فرد، آدمی (ماخوذ : جامع اللغات)

"فیلو اردو میں کئی معنوں میں مستعمل ہے جیسے ساتھی، دوست، ہم جماعت۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٠٢)

٣ - رفیق، ساتھی، ہم جماعت۔

فیلو کے جملے اور مرکبات

فیلو شپ

فیلو english meaning

fellow

Related Words of "فیلو":