قائد کے معنی
قائد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قا + ئِد }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے لحاظ سے بعینہ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["رستہ دکھانا","اندھے کی لاٹھی پکڑ کر چلنے والا","دب اصغر کا آخری ستارہ","راہ بر","راہ نما","فوج کا سردار"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : قائِدِین[قا + ئِدِین]
قائد کے معنی
"اگر مقتول جانور پایا گیا اور اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا ہے یا کھینچنے والا ہے یا سوار ہے تو اس کی دیت سائق یا قائد یا راکب کے عاقلہ پر ہو گی۔" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ ١٢٢:٤)
"انہیں نبی اکرمۖ نے ایک فوجی دستے کا قائد مقرر کیا تھا۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٦٢:٣)
"میں نے اپنے قائد جسٹس گُل محمد صاحب سے گزارش کی۔" (١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ٢٩)
"قائد صنعت یا منتظم کارخانہ پیدائش میں بہت بڑی خدمت انجام دیتا ہے۔" (١٩٣٧ء، اصول معاشیات (ترجمہ)، ٣٥:١)
"امریکی صدر سیاسی جماعت کی مدد سے حقیقتاً قائد رہتا ہے۔" (١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ٥٧، ١٧:٩)
درِ ہر اہل دولت پر لیے جاتا ہے وہ اوس کو کہ قائد کور باطن کو ہوا ہے رنگ عالم کا (١٨٨٢ء، ریاض صابر، ١٣)
"ان تین کوکب سے جو کوکب کہ کفارہً دنبال پر ہے اس کو قائد کہتے ہیں۔" (١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات، (ترجمہ)، ٤٤)
"اٹھتے اور گرتے وقت یہ بندر عمودوں کے کھانچوں میں سے گزرتا ہے ان عمودوں کو قائد کہتے ہیں۔" (١٩٤٨ء، رسالہ رڑکی چنائی (ترجمہ)، ١١٧)
قائد کے مترادف
پیش رو, خواجہ, رئیس, صدر, لیڈر, امام, زعیم
حاکم, زعیم, سالار, سرخیل, سردار, سرغنہ, سرگردہ, قَوَدَ, لیڈر, میر
قائد کے جملے اور مرکبات
قائداعظم
قائد english meaning
a leader; a general(archaic) (rare) commandera leader or commanderleaderthe stars in the tail of the Lesser Bear