قالین کے معنی

قالین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قا + لِین }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ فارسی سے اردو میں بلحاظ معنی و ساخت بعینہ داخل ہوا اور اسم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٦٥ء کو "تتمعۂ پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا بچھونا","بڑا غالیچہ","فرش پشمین"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : قالِینوں[قا + لی + نوں (و مجہول)]

قالین کے معنی

١ - بڑا غالیچہ، ایک قسم کا قیمتی اونی فرش۔

"نیچے مشترکہ قالین بچھا ہوا ہے اور اس کے ذریعے چھوت آسکتی ہے۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٣١٠)

٢ - [ نباتیات ] وہ خلیہ جو اولین بذرہ (چوسطحی خلیہ) کے تقسیم ہو جانے سے بنتا ہے۔ (Tepetum)

"سب سے اندرونی تہہ میں بڑے دانہ دار خلیے ہوتے ہیں اور وہ قالین بناتی ہے۔" (١٩٤٣ء، مبادی نباتیات، ٥٨٩:٢)

قالین کے مترادف

غالیچہ

بچھونا, غالیچہ, فرش, قالیچہ

قالین english meaning

a woollen or turkey carpet

شاعری

  • موسم وصل میں خوب ساماں ہوئے، ہم جو فصل بہاراں کے مہماں ہوئے
    گھاس قالین کی طرح بچھتی گئی، سر پہ ابرِ رواں، شامیانہ ہوا
  • وہ گلوں کا چرنا چراگاہ میں
    بچھا سبز قالین پر اک راہ میں

Related Words of "قالین":