قانون کے معنی

قانون کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قا + نُون }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم جامد ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے مِن و عن داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اندازہ کرنے کا آلہ","ایک باجہ","بگڑ کر عربی زبان میں قانون ہوگیا","سرکاری دستور العمل","وہ قاعدہ جس کے بموجب مقدمات فیصلہ کئے جائیں","کانسٹی ٹیوشن","کتاب یا عدول کا مطر","ہر ایک چیز کی اصل","یو۔ کینن کا معرب","یہ لفظ کینن بگڑ کر عربی زبان میں قانون ہوگیا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : قَوانِین[قَوا + نِین]

قانون کے معنی

١ - وہ عام قواعد و ضوابط جن کا تعلق انسانوں کے افعال سے ہے۔ اور جسے حکومت نافذ کرتی ہے۔

"تکالیف سے بچنے کی آسان صورت یہ کر لی جاتی ہے کہ قانون تیار کر کے اس کا اشتہار کر دیا جائے۔" (١٩٨٤ء، مقاصدو مسائلِ پاکستان، ١٤٣)

٢ - قاعدہ، دستور، ضابطہ۔

"اس کو اللہ تعالٰی نے اپنا وہ دستور اور قانون فرمایا ہے جس میں تتغیر و تبدیلی ناممکن ہے۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٦٧:٣)

٣ - سرود کی وضع کا تیئیں فولادی تاروں کا ساز جس کے کل تارتہ تالے میں بٹے ہوتے ہیں اور چوبی مہرک سے جس کو اصطلاحاً جو اور سُر گھوٹا بھی کہتے ہیں، بجایا جاتا ہے۔ یہ ابو نصر فارابی کی ایجاد ہےنیز پیانو، باجہ۔

"موجودہ شکل میں قانون اور سرمنڈل ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔" (١٩٤١ء، ہماری موسیقی، ١٠٢)

٤ - سفید براق رنگ کا گھوڑا جس کے کان سیاہ اور سیلی کالی ہو۔

 اور جو کالی ہو سیلی کالا کان! آئے قانون کا تب اس پہ نشان (١٨٤١ء، زینت الخیل، ١٦)

٥ - شیخ بو علی سینا کی طب کی کتاب۔

 کبھی میں کرتا تھا قانون سے تشریحِ علاج! کبھی میں کرتا تھا قاموس میں تصحیح لغت (١٨٤٥ء، دیوان ذوق، ٣١١)

قانون کے مترادف

آئین, شریعت, ضابطہ, دستور, لا[2], عود, تزک

آئین, استا, اصول, بربست, بربستہ, دستور, رنگ, روش, سرشتہ, شاستر, شرع, شریعت, شیوہ, ضابطہ, قاعدہ, گواس, گواسہ, گواش, گواشہ, نیگ

قانون کے جملے اور مرکبات

قانون اختلاف, قانون اخلاقی, قانون اساسی, قانون اشخاص, قانون اشیا, قانون اقوام, قانون الہی, قانون آوارگی, قانون بالجبر, قانون بٹوارہ, قانون بدل, قانون بیع, قانون پرست, قانون تجاذب, قانون تحریری, قانون تعزیری, قانون تعلیل, قانون تمادی, قانون جمود, قانون جنگی, قانون خاص, قانون داں, قانون دانی, قانون دیوانی, قانون ساز, قانون سازی, قانون شریعت, قانون شکن, قانون شکنی, قانون شہادت, قانون صریح, قانون طلب, قانون عام, قانون عامہ, قانون عوام, قانون فطرت, قانون قدرت, قانون قطعی, قانون کاری, قانون کامل, قانون گریشم, قانون گو, قانون مال, قانون موسی, قانون موضوعہ, قانون نامہ, قانون نواز

قانون english meaning

a canonruleregulationlawlegislative actstatureordinance; a species of dulcimer or harp(archaic) dulcimeract|canon|cononname of Avicenna|s treaticeordinancestate ordinancestatusstatute

شاعری

  • مرتب کرگیا اک عشق کا قانون دنیا میں
    وہ دیوانے ہیں جو مجنوں کو دیوانہ بتاتے ہیں
  • مفلس کی بیٹی، قانون
    چوروں کے ہیں لمبے ہاتھ
  • افکار پہ پہرا ہے، قانون یہ ٹھہرا ہے
    جو صاحبِ عزت ہے وہ شہر بدر ہوگا
  • وہ زمزمہ انگیز ہوئی شان جلالت
    ترمیم کے قابل ہوا قانون عدالت
  • حکمت عشق بو علی سوں نہ پوچھ
    نئیں وہ قانون شناس اس فن کا
  • سنی بانگ قانون و چنگ و رباب
    لیا گھیر ہے ہر اک طرف سے شتاب
  • تہمد میں بٹن جب لگنے لگے جب دہوتی سے پتلون اگا
    ہر پیڑ پر اک پہرا بیٹھا ہر کھیت میں اک قانون اگا
  • تیرا قانون ترے پاس خطر مسطر ہے
    چھیڑ دے زابل و نیریز و خراسان و عراق
  • بداوت کو حضارت سے پڑا پالا تو دیکھو گے
    دھرے رہ جائینگے قانون افرنجی کے پشتارے
  • عشق کے بیمار کی تشخیص میں ہولا علاج
    بھول سب قانون حکمت بوعلی بھی روگیا

محاورات

  • قاضی و قصباتی و قصاب و قانون گوئے نیز
  • قانون بنانا
  • قانون چھانٹنا
  • قانون گو کی (کھوپری مری) مری کھوپری بھی دغا دیتی ہے
  • نیست در قانون حاکمت ضعف قسمت را علاج

Related Words of "قانون":