قسط کے معنی
قسط کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قِسط }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں بمعنی و ساخت اصل حالت میں داخل ہوا اور اسم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٤ء کو "تحفۃ الاحباب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انصاف کے مطابق مقرر کرنا","قرضے کے روپے کا وہ حصہ جو حسب قرار مقررہ وقتوں پر ادا کیا جائے","مالگزاری کا وہ حصہ جو مقررہ وقتوں پر دیا جائے","وہ روپیہ جو تھوڑا تھوڑا کرکے حسب اقرار ادا کیا جائے","کسی چیز کا کوئی سا حصہ"]
قسط قِسْط
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : قِسْطیں[قِس + طیں (یائے مجہول)]
- جمع استثنائی : اِقْساط[اِق + ساط]
- جمع غیر ندائی : قِسْطوں[قِس + طوں (و مجہول)]
قسط کے معنی
"قرآن کریم نے بہت سی آیات میں توسط اعتدال قسط اور عدل کا حکم دیا ہے۔" (١٩٧٢ء، فکر و نظر، اسلام آباد، جنوری، ٥١٨)
"لوگ بڑے ذوق و شوق سے ان کو پڑھتے تھے اور اگلی قسط کے منتظر رہتے تھے۔" (١٩٢٠ء، برید فرنگ، ١٢)
"انھوں نے پہلی قسط دو ہزار کی تو ادا کر دی۔" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٤٠٨)
قسط کے مترادف
جزو, اندازہ
اندازہ, انصاف, بانٹ, بٹوارا, بھاگ, پارہ, ترازو, تقسیم, تکڑی, جزو, حصہ, داد, عدل, قَسَطَ, لخت, مقیاس, میزان, نیائے, ٹکڑا, کھنڈ
قسط کے جملے اور مرکبات
قسط وار, قسط بندی
قسط english meaning
Instalment(Plural)اقساط aqsat(rare) justiceinstalmentpartition
شاعری
- سیلف میڈ لوگوں کا المیہ
روشنی مزاجوں کا کیا عجب مقدر ہے
زندگی کے رستے میں‘ بچھنے والے کانوں کو
راہ سے ہٹانے میں‘
ایک ایک تنکے سے‘ آشیاں بنانے میں
خُشبوئیں پکڑنے میں‘ گُلستاں سجانے مین
عُمر کاٹ دیتے ہیں
عمر کاٹ دیتے ہیں
اور اپنے حصے کے پُھول بانٹ دیتے ہیں
کیسی کیسی خواہش کو قتل کرتے جاتے ہیں
درگزر کے گلشن میں اَبر بن کے رہتے ہیں
صَبر کے سمندر میں کَشتیاں چلاتے ہیں
یہ نہیں کہ اِن کا اِس شب و روز کی کاہش کا
کچھ صِلہ نہیں ملتا!
مرنے والی آسوں کا خُوں بہا نہیں ملتاِ
زندگی کے دامن میں جس قدر بھی خوشیاں ہیں
سب ہی ہاتھ آتی ہیں‘
سب ہی مل بھی جاتی ہیں
وقت پر نہیں ملتیں… وقت پر نہیں آتیں!
یعنی ان کو محنت کا اَجر مِل تو جاتا ہے
لیکن اِس طرح جیسے‘
قرض کی رقم کوئی قسط قسط ہوجائے
اصل جو عبارت ہو ’’پس نوشت‘‘ ہوجائے
فصلِ گُل کے آخر میں پُھول ان کے کھلتے ہیں
ان کے صحن میں سُورج دیر سے نکلتے ہیں
محاورات
- قسط باندھنا
- قسط کرنا