قطب کے معنی
قطب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قُطْب }بزرگ، ولی سردار
تفصیلات
iاصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مسعتمل ملتا ہے۔, m["ایک ستارہ جو قطب شمالی کی طرف زمین کے محور کے سرے پر ہے۔ اس لئے یہ حرکت کرتا معلوم نہیں ہوتا۔ لیکن یہ بالکل سیدھ میں نہیں۔ اس لئے بہت تھوڑی حرکت کرتا ہے جو معمولی طور پر معلوم نہیں ہوتی","زمین کے محور کے دونوں سرے","سردارِ اولیأ","سردار قوم جس پر کسی کام کا مدار ہو","قصبہ جہاں قطب صاحب مدفون ہیں","قُطبی ستارہ","منتظم جہاں دلی","ولی مدارِ جہاں","وہ ولی جس پر دنیا کے انتظار کا مدار ہو","کیل جس پر چکی گھومتی ہے"],
قطب قُطْب
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- ["جمع : قُطْبَین[قُط + بَین (یائے لین)]"]
- لڑکا
قطب کے معنی
["\"قطب لغت میں چکی کی کیلی کو کہتے ہیں جس پر تمام چکی کا مدار ہے۔\" (١٨٨٤ء، تذکرہ غوثیہ، ١٥٨)"," ہر زہ گردوں میں کبھی ساتھ نہ دے گوشہ نشیں مہر و مہ لاکھ پھریں قطب کہاں پھرتا ہے (١٨٧٠ء، دیوان اسیر، ٤٣٥:٣)","\"مقناطیسی میدان ایک طاقتور برقی مقناطیس کے ذریعے پیدا کیا جاتا ہے جس کا ایک قطب یعنی پُول شعاع کے ایک طرف اور دوسرا قطب اس کے دوسری طرف ہوتا ہے۔\" (١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ٤٦)","\"آپ جانتے ہیں کہ بجلی کے دو ہی قطب (Pole) ہوتے ہیں۔\" (١٩٨٤ء، ماڈل کمپیوٹر بنائیے، ٤٥)","\"ممکن ہے آپ نے بیٹری کے قطب ہی الٹے لگائے ہوں۔\" (١٩٧٤ء، ٹرانسسڑ سے تجربات، ٨)","\"زمین کے دونوں سرے قطب کہلاتے ہیں ایک شمالی دوسرا جنوبی۔\" (١٨٧٣ء، بنات النعش، ٢٢٩)","\"اس کے ایک قطب پر صرف ایک فلجئیم لگا ہوتا ہے۔\" (١٩٧٠ء، فنجائی اور مشابہ پودے، ٥٩٠)","\"ان کا نقطہ ق ج ق پر لامتناہی پر کا نقطہ ہے، یعنی ن ج ن کا قطب ق ج ق پر ہے۔\" (١٩٤٩ء، ہندسہ تحلیلی، ٨٤)","\"دنیا میں ایسے ولی اور قطب گزرے ہیں۔\" (١٩٨٨ء، صدیوں کی زنجیر، ٢٣)"]
قطب کے مترادف
ستارہ, محور
افضل, برگزیدہ, دُھرا, رئیس, سالار, سربرآوردہ, سرخیل, سردار, سرگردہ, سرکردہ, سیّدالاولیأ, عمدہ, محور, مرکز
قطب کے جملے اور مرکبات
قطب نمائی, قطب نما, قطب مینار, قطب شمالی, قطب ستارہ, قطب جنوبی, قطب تارا
قطب english meaning
a chiefa lorda pivota title or degree of rank among religious mendicantsof a mill stonethe iron spindlethe north polethe polar starQutab
شاعری
- قطب نما کی طرح ایک سمت رُخ رکھا
ہم اک نگار کی خاطر خراب ایسے ہوئے - قطب تارا کھینچتا آہن رہا کو اپ دھر
سب ہی تاریاں میں اسے دستا ہے بڑپن عید کا - قطب شہ نبی داس نن پن تھے ہے
تو او نانوں کے دھاک تھے دندے بھاجے - صدقے نبی قطب شہ تج سوں ملی اے بالی
جس حسن کا ہے جگ میں چو کھنڈ شور بھاری - بھوتک میا سیتے اپن دیتا قطب کوں سب دکھن
سیسوں نبی کانت چرن، جب لگ ہے تن میانے جیا - حضرت نبی کے صدقے سن باتاں قطب شہ مست ہو
کہیا کہ کرتا رات دن ایسی سکی سوں بھو گری - بندہ قطب شہ داس میں، بخشش منگوں تج پاس میں
پکڑ یا ہوں تیری آس میں، تج بن نہیں کوئی یا علی - تیرے میرے پاواں سکی جوں ناگ ناگن مل رہے
صدقے نبی کرتا قطب کرتار تھے آپار عیش - رکن چار پاے ہیں تخت آسمان
کہ چند مشتری ہے قطب شہ سوبھان - قطب جو بن پہ سٹنے ہات آتے ہیں اومس سیتے
سو تولے ہات کوں ہوتا ہے چنچل تج پدک مانع
محاورات
- ادھر قبلہ ادھر قبر (- قطب) بی ختیجہ سووے (- موتے) کدھر
- ادھر قبلہ ادھر قبر بی خدیجہ موتیں کدھر۔ ادھر قبلہ ادھر قطب بی خدیجہ سووے کدھر