قطرہ کے معنی

قطرہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَط + رَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["قطرات جمع","کاٹنا","اخترِ روشن","اش میغ","بوند برابر","بوند پانی یا کسی رقیق شے کی","پانی کی بوند","جزوِ قلیل","ذرا سی رفیق چیز","مقدارِ قلیل"]

قطر قَطْرَہ

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : قَطْرے[قَط + رے]
  • جمع : قَطْرے[قَط + رے]
  • جمع غیر ندائی : قَطْروں[قَط + روں (و مجہول)]

قطرہ کے معنی

١ - رقیق شے کی بوند، پانی کی بوند، بوند۔

"اگر درد کے اشعار میں یہ لہر نہ ہوتی تو وہ میر کی شاعری کے دریا میں قطرہ بن کر غائب ہو جاتے۔" (١٩٧٥ء، تاریخ، ادب اردو، ٢، ٧٤٥:٢)

٢ - ذراسی رقیق چیز، بوند برابر۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)

قطرہ کے جملے اور مرکبات

قطرہء نیساں, قطرہ قطرہ

شاعری

  • دل کہ اک قطرہ خوں نہیں ہے بیش
    ایک عالم کے سر بلا لایا
  • نہیں جہان میں کس طرف گفتگو ویسی!
    یہ ایک قطرہ خون ہے طرف خدائی کا
  • زخموں پہ زخم جھیلے داغوں پہ داغ کھائے
    یک قطرہ خونِ دل نے کیا کیا ستم اُٹھائے
  • دریا میں قطرہ قطرہ ہے آب گہر کہیں
    ہے میر موج زن ترے ہر اک سخن میں آب
  • ٹوٹ جانے دے بھرم قطرہ بے مایہ کا
    چاہے موتی نہ بنا سیپ سے باہر کردے
  • ضبط کی سیپیوں میں اشکوں کو
    قطرہ قطرہ گہر بنایا ہے
  • قطرہ قطرہ دریا بنتے دیر لگے گی
    اُس کو میرا ہوتے ہوتے دیر لگے گی
  • اشکِ مجبور کو تحقیر کی نظروں سے نہ دیکھ
    یہی قطرہ کبھی طوفان میں ڈھل جاتا ہے
  • حنا کا اب نہ بہانہ تراش میں خوش ہوں
    کہ دل کا آخری قطرہ بھی میرے کام آیا
  • دل کے آتشدان میں شب بھر
    کیسے کیسے غم جلتے ہیں!
    نیند بھرا سناٹا جس دَم
    بستی کی ایک ایک گلی میں
    کھڑکی کھڑکی تھم جاتا ہے
    دیواروں پر درد کا کہرا جم جاتا ہے
    رستہ تکنے والی آنکھیں اور قندیلیں بُجھ جاتی ہیں
    تو اُس لمحے‘
    تیری یاد کا ایندھن بن کر
    شعلہ شعلہ ہم جلتے ہیں
    دُوری کے موسم جلتے ہیں

    تُم کیا جانو‘
    قطرہ قطرہ دل میں اُترتی اور پگھلتی
    رات کی صحبت کیا ہوتی ہے!

    ’’آنکھیں سارے خواب بُجھادیں
    چہرے اپنے نقش گنوادیں
    اور آئینے عکس بُھلادیں
    ایسے میں اُمید کی وحشت
    درد کی صورت کیا ہوتی ہے!
    ایسی تیز ہوا میں پیارے‘
    بڑے بڑے منہ زور دیئے بھی کم جلتے ہیں
    لیکن پھر بھی ہم جلتے ہیں
    ہم جلتے ہیں اور ہمارے ساتھ تمہارے غم جلتے ہیں
    دل کے آتشدان میں شب بھر
    تیری یاد کا ایندھن بن کر
    ہم جلتے ہیں

محاورات

  • قطرہ قطرہ بہم شود دریا
  • قطرہ قطرہ جمع گرد و آنگہے دریا می شود
  • قطرہ قطرہ دریا ہوجاتا ہے
  • قطرہ قطرہ می شود دریا

Related Words of "قطرہ":