قومی کے معنی

قومی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَو ( و لین) + می }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |قوم| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے صفت |قومی| بنا۔ عربی سے اردو میں اصل حالت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "مکمل مجموعۂ لیکچرز و اسپیچز" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک مذہب یا ملت یا ملک یا سلطنت کے لوگ","قوم سے منسوب","قوم کا"]

قوم قَوم قَومی

اسم

صفت نسبتی

قومی کے معنی

١ - قوم سے منسوب، قوم کا۔

"کچھ حضرات میرے اس مجموعے میں میری قومی اور ملی نظموں کو بھی تلاش کریں۔" (١٩٨٤ء، سمندر، ١٣)

قومی کے مترادف

ذاتی

برنی, جاتی, جماعتی, دیسی, ذاتی, گروہی, ملّی, نسلی, وطنی

قومی کے جملے اور مرکبات

قومی تحویل, قومی ترانہ, قومی تشخص, قومی زبان, قومی شاعر, قومی شاعری, قومی لباس, قومی نشان, قومی ورثہ, قومی یکجہتی, قومی پرچم, قومی اسمبلی, قومی اثاثہ

قومی english meaning

of or relating to a peopleor nation; national; tribunal

شاعری

  • ہرگام پر جو طاعت حق سے الگ پڑا
    ہوتے رہوگے مرکز قومی سے تم بعید
  • بے پدہ کل جو آئیں نظر چند ہی بیاں
    اکبر زمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا
  • پہلے تھا نور عرفاں‘ خالق سے لو لگی تھی
    قومی مباحثوں سے روشن ہوا دماغ اب
  • اوس اپرال بیٹھا ہے یک فیل باں
    قومی دھنگ ور زور کٹا جواں
  • گاتا ہے قومی کشتی کا ڈانڈی
    مکتب گرم ہے سرد ہے ہانڈی
  • عروج قومی زوال قومی خدا کی قدرت کے ہیں کرشمے
    ہمیشہ ردوبدل کے اندر یہ پولیٹیکل رہا ہے
  • ٹھیکیداروں نے کیا نیلام قومی روح کو
    چھاونی میں اب فقط روٹی کمایا کیجیے
  • ہوئی جب جنوری روکڑ کی طالب
    رپٹ لکھوا گیا قومی محاسب

Related Words of "قومی":