قید کے معنی

قید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَید (یائے لین) }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں حقیقی معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٥ء کو "جواہر اسراراللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["روکنا"]

قید قَید

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

قید کے معنی

١ - اسیری، حبس، قبضہ، گرفت۔

"خوشی کے ساتھ غم اور آزادی کے ساتھ قید وابستہ ہے۔" (١٩١٩ء، جوہر قدامت، ٦٢)

٢ - [ مجازا ] زنداں، جیل خانہ

"میرے باپ نے مجھکو قید میں ڈال دیا ہے۔" (١٨٩٤ء، رسالہ تہذیب الاخلاق، ٧٠)

٣ - بندش، گرفتاری۔

"اے شہنشاہ ساحران ہم عمرو کی قید کی حفاظت نہیں کر سکتے۔" (١٩٠٠ء، طلسم خیال سکندری، ٤٨:٢)

٤ - روک، ممانعت، بندی۔

"عورت کے دل میں غلط فہمی پیدا ہوتی ہے۔ کمزوری پیدا ہوتی ہے اور قید پیدا ہوتی ہے۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ٣٩)

٥ - شرط، پابندی، امر لازم، لازمہ۔

"عرب میں قافیوں کی قید موجود تھی۔" (١٩٨٧ء، نگار، کراچی، اکتوبر، ١٥)

٦ - بیڑی

"ایک کو زمین کھود کر زندہ دفن کیا دوسرے کو . قید پنہا کر وہیں چھوڑا۔" (١٩٠٨ء، آفتاب شجاعت، ٥، ٥٩٩:١)

٧ - اسیر، گرفتار، محبوس، بند۔

 بیڑیاں پہنیں تھیں میں نے تم نے کیوں پردہ رکھا گنبدوں میں قید آوازوں کو چکھنا چاہیے (١٩٨١ء، ملامتوں کے درمیان، ٥٣)

٨ - مقدار، اندازہ۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ)

"اصطلاح میں حرف مدہ کے علاوہ جو حرف بغیر کسی حرف واسطہ کے روی کے پہلے آئے اسے حرف قید کہتے ہیں۔" (١٩٣٩ء، میزان سخن، ١٣٢)

٩ - [ عروض ] وہ ساکن حرف (سوائے حروفِ مدہ کے) جو بے فاصلہ حروف روی سے پہلے آئے، جیسے: بخت و تخت میں خ اور صدرو قدر میں دال۔

"یہ کثرت اس امر کی مقتضی تھی کہ احادیث کو قید کتابت اور ضبط تحریر میں لایا جائے۔" (١٩٧٣ء، بینات، کراچی، فروری، ١٩)

١٠ - ضبط۔

"سترہ تالیں مطابق اوزان عجمی . پشتو، ذوبحر قوالی، سول فاختہ، جت تتالہ، سواری . فرودست قید، پہلوان، پٹ تال، چیک تال۔" (١٩٦٠ء، حیات امیر خسرو، ١٩١)

١١ - [ موسیقی ] ایک تال کا نام، یہ چار ضرب کی ہے لیکن بعض پانچ کی اور بعض سات کی بھی بتاتے ہیں۔

قید کے مترادف

روک, بند

اسارت, اسر, اسیری, بند, بندی, پابندی, پہرا, حبس, حراست, روک, رکاوٹ, شرط, قدغن, قید, گرفتاری, نگرانی

قید کے جملے اور مرکبات

قید خانہ, قید فرنگ

قید english meaning

a shacklefetterbonds; bondage; confinement; control; restraint; limit; condition; an obstacle; an obligation

شاعری

  • چھوٹا جو مر کے قید عبارات میں پھنسا
    القصہ کیا رہا ہو گرفتار عشق کا
  • امکان نہیں جیتے جی ہو قید سے آزاد
    مرجائے تبھی چھوٹے گرفتار محبت
  • جان کو قید عناصر سے نہیں ہے وار ہی
    تنگ آئے ہیں بہت اس چار دیواری کے بیچ
  • ہم کو مرنا یہ ہے کہ کب ہوں کہیں
    اپنی قید حیات سے آزاد!
  • یہ سفر معلوم کا معلوم تک ہے اے منیر
    میں کہاں تک ان حدوں کے قید خانوں میں رہوں
  • جو نقابِ رُخ اٹھا دی تو یہ قید بھی لگادی
    اُٹھے ہر نگاہ لیکن‘ کوئی جام تک نہ پہونچے
  • سحر کی شرط نہیں‘ شامِ غم کی قید نہیں
    یہاں جو ڈوب کے اُبھرے وہی ستارہ ہے
  • ساری تاریخیں چُھپی ہیں چادروں میں لفظ کی
    ساری دنیا کا یہ مَلبہ آدمی میں قید ہے
  • صیّاد قفس میں مجھے رکھنے سے نتیجہ
    میں قید رہوں گا‘ نظر آزاد رہے گی
  • ہو کے قید بحر سے‘ آزاد قطرے آب کے
    گر کے بادل سے صدف کا بھید بن جاتے ہیں کیوں

محاورات

  • بارہ برس (کے) کو بید کیا اور اٹھارہ برس (کے) کو قید کیا
  • تنقید کرنا
  • عقیدہ پکا ہونا
  • عقیدہ خراب کردینا
  • عقیدہ خراب ہوجانا
  • قید الم سے آزاد (رہا) ہونا
  • قید بھگتنا(یا کاٹنا)
  • قید رکھنا
  • قید رہنا
  • قید لگانا

Related Words of "قید":