لائق کے معنی

لائق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لا + اِق }قابل، مناسبقابل واسطے

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٣ء کو ترجمۂ "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جتنا چاہے","جوہر قابل","حسبِ ضرورت","ذی ہنر","لیاقت مند","والا منزلت","وہ جس میں قابلیت ہو","ہشیارو گرامی قدر","ہنر مند"], ,

لیق لائِق

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

لائق کے معنی

١ - (کسی کام کی) لیاقت یا قابلیت رکھنے والا، قابل، اہل۔

"اب تو اس لائق بھی ہو چکے ہیں کہ کما کر کھائیں۔" (١٩٦٢ء، آنگن، ٢٣)

٢ - موزوں واجب، ضروری، شایاں، مناسب۔

 یہ نہیں ہے لائق دلبری یہ نہیں ہے طرز ستمگری کوئی دیکھیے جو نیا پری اسے چٹکیوں میں اڑائیے (١٨٨٦ء، دیوان سخن، ٢٠٢)

٣ - روا، جائز، مباح۔

"میں نے تیرے ساتھ نیکی کی ہے، اس کے بدلے بدی کرنا تجھے لائق نہیں۔" (١٨٢٤ء، سیر عشرت، ٩٨)

٤ - سزاوار، قابل، مستحق۔

"ابرار صاحب لائق مبارکباد ہیں کہ اللہ تعالٰی نے انہیں جذبات کے خلوص اور اسلوب اظہار کے حسن سے نوازا۔" (١٩٧٨ء، صد رنگ، ٩)

٥ - قابل، ذی جوہر، ہنر مند، اہل، ہوشیار، دانا، عالم، گرامی قدر۔

"اورنگ زیب نے جو لائق اور راسخ العقیدہ حکمران تھا، برسر اقتدار آکر نہ صرف سلطنت کو استحکام بخشا بلکہ اسلامی قومیت کو بھی تشخص آشنا کیا۔" (١٩٨٦ء، اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ٢٦٣)

٦ - جتنا چاہیے اتنا، جیسا چاہیے ویسا، کافی، حسب ضرورت۔

"آپکے لائق روٹیاں اتر آئی ہیں۔" (١٩٤٣ء، دلی کی چند عجیب ہستیاں، ١٢٨)

٧ - مطابق۔

"جو کچھ بھی کیجیے حیثیت کے موافق اور آمدنی کے لائق۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٣٢)

لائق اسلام، لائق دین

لائق احمد، لائق حسین

لائق کے مترادف

شایاں, قابل, صالح, مستعد, واجب, ماہر, دانا, فاضل

اہل, بجا, دانا, درست, زیبا, سزاوار, فاضل, قابل, گنی, لئیق, لَیَقَ, مستعد, مناسب, موزوں, مکتفی, واجب, ٹھیک, کافی

لائق کے جملے اور مرکبات

لائق فائق, لائق تعزیر

لائق english meaning

Fit (for)propermeet; adaptedsuitablebecomingdecent; worthydeservingdue; ablecapablecompetentqualified; convenient; consistentcongruousablefitgoodnoblewell-bredworthyLaiq

شاعری

  • لائق نہیں تمہیں کہ ہمیں ناسزا کہو
    پر ہے یہی ہمارے کئے کی سزا کہو
  • لائق تری صفت کے صفت میری ہے مجال
    آشفتہ طبع شاعر خستہ کی کیا مجال
  • ہاں سچ ہے کہ اک پرزے کے لائق بھی نہیں ہیں
    سب بیٹیوں میں آپ کی نا چیز ہمیں ہیں
  • ہو بغل کا گھونسا جو کوئی تو پھر
    مجھ کو لائق ہے کہ میں پہچان لوں
  • چرسیئے بھنگڑ شرابی مفت خورے چانڈو باز
    مردم لائق ہیں اس دربار میں سرکار جمع
  • آنسو مری غمازی کے لائق نہ تھا لیکن
    آنکھوں نے ڈبویا مجھے بہتان اٹھا کر
  • دینے والے تیری بے انداز بخشش کے نثار
    جس کے میں لائق نہ تھا وہ لکھ دیا تقدیر میں
  • دوں گھٹ کے اپنی جان سوا اس کے کیا علاج
    اپنی زبان تو لائق فریاد بھی نہیں
  • وو مطلب اسے خوش موافق لگیا
    یہ عاشق او معشوق لائق لگیا
  • بہت جینے کی تدبیر اہل عرفاں کے نہیں لائق
    کہ پینا آب حیواں شان انسان کے نہیں لائق

محاورات

  • تم ہو کس لائق
  • زبان زد خلائق
  • علائق سے چھوٹنا
  • لائق افسر نہ باشد ہر سرے
  • لائق طور سے
  • لائق قبول نہیں
  • لائق ہونا
  • کسی لائق ہونا

Related Words of "لائق":