لاعلم کے معنی
لاعلم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لا + عِلْم }
تفصیلات
iعربی زبان میں حرف نفی |لا| کے ساتھ عربی اسم |علم| لگانے سے مرکب |لاعلم| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦١ء کو "الف لیلہ نومنظوم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ان جان","بے خبر","بے علم","نا آگاہ"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
لاعلم کے معنی
١ - جو جانتا نہ ہو جسے معلوم نہ ہو، جسے (کسی بات کی) خبر نہ ہو، ناواقف۔
"ہندوستانی طلبہ . اپنے ملک کی تاریخ اور جغرافیے کے بارے میں قطعاً لاعلم نظر آتے ہیں۔" (١٩٨٧ء، اردو ادب میں سفر نامہ، ٥٥٣)
شاعری
- ہے علم سے معرا‘ لاعلم حال سے ہے
کوسوں بعید رمز حق تعال سے ہے