لالی کے معنی

لالی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لا + لی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |لال| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |لالی| بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(پ) قمری","(ھ) پیچش میں جو سرخ مادہ نکلتا ہے","آنکھوں کی سرخی","سرخ انتڑی","سرخی جو بلبل کی دم کے نیچے ہوتی ہے","شہباب کا سفوف جوعورتیں ہونٹوں پر جماتی ہیں (جمانا لگانا کے ساتھ)","لال بمعنی عزیز کی تانیث","مذاقاً ہندو عورت کو کہتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : لالِیاں[لا + لِیاں]
  • جمع غیر ندائی : لالِیوں[لا + لِیوں (و مجہول)]

لالی کے معنی

١ - سرخ، رنگت، سرخی، وہ چیز جس کے لگانے سے کوئی چیز سرخ ہو جائے، شہاب کا چورا جو عورتیں ہونٹوں پر لگاتی ہیں۔

 انشاجی وہی صبح کی لالی وہی شب کا سماں تمھی خیال کی جگر مگر میں بھٹک رہے ہو جہاں تہاں (١٩٧٨ء، ابن انشا، دل وحشی، ١٨)

٢ - لال کی تانیث، دختر، بہن، ہمشیرہ (کے لیے)۔

"وہ تو اپنی لالی کے گھر گیا ہوا ہے۔" (١٩٠١ء، فرہنگ آصفیہ، ١٦٨:٤)

٣ - ہندو عورت، لالا کی تانیث۔

 جو یہ ہو تو نکل جانے دوالا کہاں دکھلائیں منہ لالی کو لالا (١٨٦٦ء، تیغ فقیر برگردن شریر، ٨٦)

٤ - دلاری، پیاری، لاڈلی۔

"شکنتلا: پریمودا کی طرف دیکھ کر لالی تم انسے بے جا اصرار کیوں کرتی ہو۔" (١٩٣٨ء، شکنتلا (اختر حسین رائے پوری)، ٨٧)

٥ - قمری (جامع اللغات)

٦ - پکی پسی ہوئی اینٹوں کی بجری (جو چونے میں ملا کر بطور پلاسٹر استعمال کی جاتی ہے)۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

٧ - سر خروئی، آبرو، عزت، نیک نامی، ساکھ۔ (فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)۔

٨ - خونی دست، اسہال خونی، آنکھوں کی سرخی، چندھاپن، نظر دھنلانا، سرخ یا کالی انتڑیاں۔ (پلیٹس، فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)۔

لالی کے مترادف

سرخی

آبرو, بجری, بہن, پیاری, حرمت, حمرہ, خواہرہ, دُلاری, سرخروئی, سرخی, عزت, عزیزہ, مُنّی, نئی, ہمشیرہ

لالی english meaning

(see under لال ١ ADJ. *)(see under لال ١ ADJ.*)

شاعری

  • لرز رہے ہیں شگوفے چمن میں کھلتے ہوئے
    حنا کے دستِ عبا میں لہو کی لالی ہے
  • جھلک سورج تے فاضل ہے سورج سے گال والی کا
    بھکاری ہو منگے لالی شفق لب لال والی کا
  • پڑا ہے لعل میں پر تو بجن تجھ لب کی لالی کا
    بیاں ہے مہ سوں روشن تر تری صاحب کمالی کا
  • منھ کی پہل سی بحالی نہ رہی
    رنگ میں نام کو لالی نہ رہی
  • دھن بات کی لالی نہ یو مہدی کے رنگ تھے لال ہے
    رنگیں کیے اپ بات او خونخار پکڑی ہور روش
  • باتاں میں لالی یوں بسے‘ کیتے شکار و سب کسے
    خونی نشانی سچ دے عشاق لے چنگ سینڑا
  • پکڑا اجل نے سایہ و ہمزاد کا گلا
    جیسے شفق سے لالی پری زاد کا گلا
  • ہاتاں میں لالی یوں بسے کیتے شکار وو سب کسے
    خونی نشانی سچ دسے عشاق لے چنگ سنپڑا
  • لالہ سو لال میرا لالی لگا گیا رے
    کوئی منج خبر کرو رے اوس کا وطن کہاں ہے
  • ہمارا خوں کیے خونیں نہیں باور تو کوئی دیکھو
    گواہی عین دیتی ہے چھپی پان کی لالی اے شوخ

محاورات

  • ‌کوئلوں ‌کی ‌دلالی ‌میں ‌(منہ ‌بھی ‌کالا ‌کپڑے ‌بھی ‌کالے) ‌ہاتھ ‌کالے
  • بہو لالی دلھن گھر گھالی
  • قحبہ چوں پیر شود پیشہ کند دلالی
  • گہری ‌لالی ‌دیکھ ‌کر ‌پھول ‌گمان ‌بہے۔ ‌کیتے ‌باگ ‌جہان ‌میں ‌لگ ‌لگ ‌سوکھ ‌گئے
  • لالی رہ جانا
  • لالی رہے جانا
  • کالا ‌منہ ‌کرجگ ‌دکھلاوے ‌تب ‌(لالن ‌کولالی) ‌لانی ‌کو ‌لانا ‌پاوے
  • کالا منہ کرجگ دکھلاوے تب لالن کی لالی پاوئے
  • کوئلوں کی دلالی میں اپنا منہ کالا
  • کوئلوں کی دلالی میں منہ کالا

Related Words of "لالی":