لفظ کے معنی

لفظ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَفْظ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(لَفَظَ ۔ منہ سے نکالنا)","اصطلاحی شبد","بول جو مُنہ سے نکلے","ضرب المثل","لغوی معنی مُنّہ سے باہر پھیکنا اور بات کہنا","معینّہ مدت","مقررہ وقت","منہ سے نکالنا","وہ بامعنی کلمہ جو آدمی کے مُنہ سے نکلے","وہ بامعنی کلمہ جو انسان کے منہ سے نکلے"]

لفظ لَفْظ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اَلْفاظ[اَل + فاظ]
  • جمع غیر ندائی : لَفْظوں[لَف + ظوں (و مجہول)]

لفظ کے معنی

١ - وہ آواز جو منھ سے نکلے، کلمہ جو زبان سے نکلے (بیشتر یا معنی)، فقرہ، بات۔

"بولا ہوا لفظ دراصل ہوا کی امانت ہو جاتا ہے۔" (١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ١٣)

٢ - لب و لہجہ، تلفظ نیز طرز بیاں۔ (پلیٹس)۔

"آپ نے . خدا کے سامنے کہا تھا، آپ اپنے لفظوں سے پھر جائیں گے۔" (١٩٢٢ء، انار کلی، ١٣٥)

٣ - قول و عدہ، اقرار۔

لفظ کے مترادف

بات, حرف, شبد, لغت, کلمہ

بات, بچن, بول, حدیث, حرف, سخن, شبد, گل, لغت, لُغت, لفظ, مقولہ, کلام, کلمہ, کہاوت

لفظ english meaning

a word; a saying; a term; pronunciationa sayinga wordterm

شاعری

  • تمام لفظ بھی اپنا حساب مانگتے ہیں
    مٹا کے حرفِ غلط شہر کی دعا لیجئے!
  • ٹھہر گیا ترے رخ پر میری نظر بن کر
    وہ خیال اک خیال جو لفظ و بیاں میں ڈھل نہ سکا
  • خدا کرے کہ وہ مل جائے تو فسانہ کہوں
    جو لفظ ڈھونڈ رہا ہوں میں ابتدا کے لئے
  • ساری تاریخیں چُھپی ہیں چادروں میں لفظ کی
    ساری دنیا کا یہ مَلبہ آدمی میں قید ہے
  • ضمیر لفظ و بیاں بھی جسے بتا نہ سکا
    تیری نگاہ سے وہ بات پوچھ لی میں نے
  • کسی کو دوست کہنا ہے تو پہلے غور کرلیجئے
    یہ لفظ ایک بار کہہ کر عمر بھر کہنا پڑتا ہے
  • لفظ و معنی میں جو نسبت ہے تن و روح کی ہے
    ورنہ معنی ہیں کہاں اور کہاں ہیں الفاظ
  • لفظ و منی کی صداقت نہ بدل جائے کہیں
    آج اپنوں سے مجھے بوئے وفا آتی ہے
  • لفظ بظاہر لفظ ہے‘ لیکن با‌طن میں اک چہرہ ہے
    چہرے کیا پہچانیں جن کو لفظوں کی پہچان نہیں
  • لفظ و معنی میں نہیں‘ جلوۂ و صورت میں نہیں
    عشق ایک چیز ہے‘ جو حرف و حکایت میں نہیں

محاورات

  • لفظ ٹوٹ ٹوٹ کر نکلنا
  • ہائے مخلوط التلفظ

Related Words of "لفظ":