لنکا کے معنی
لنکا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَن (ن غنہ) + کا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم خاص نیز اسم عام استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو |اردو ادب| کے حوالے سے "نوسر ہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک جزیرہ","دارالخلافہ راون اور اس کا قلعہ جو جزیرہ سیلون میں واقع ہے","روان کی راجدھانی کا نام"]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
لنکا کے معنی
آہ! سونے کی تھی لنکا کبھی بھارت کی زمیں بھاگواں ایسے عجب کچھ ترے دیوی تھے چرن (١٩١٠ء، سرور (جہاں آبادی)، خمکدۂ سرور، ١٤٦)
اپنی دلہن کو پنجۂ لنکا سے دے نجات اٹھ اور اٹھ کے پھونک دے راون کی کائنات (١٩٤٧ء، سنبل و سلاسل،)
"لنکا کہیں کی، چوٹی، جمع مسجد کی سیڑھیوں پہ کی شہون۔" (١٩٢٨ء، پس پردہ آغا حیدر حسن، ١٩)
کسی نے مارا نقارے پر ڈنکا برہنہ ہو کے ناچی کوئی لنکا (١٨٧٤ء، تیرہ ماسہ، ١٦)
سیلون تک یہاں سے تو اس کی ہے اک اڑان ہشیار رہ، بڑی ہی وہ لنکا ہے میری جان (١٩٤٧ء، سنبل و سلاسل، ٥٢)
لنکا کے جملے اور مرکبات
لنکا پت
لنکا english meaning
name of the chief town in ceylon (renowned as the capital of Rawana); name of the is land of ceylon; name of the place whence Hindu astronomers calculate longitude (which isaccording to accountsdistinct from ceylon)
شاعری
- ملا آنند لنکا کو ہوا جب ناش راون کا
مچی اک دھوم سمرن کی ہوا اک شور پالن کا - اس کے پر دادا نے ہی یہ حرف دی
ایک دم لابہ میں لنکا پھونک دی - نہیں لنکا سے کچھ بھی کم ہے پنجاب
جسے دیکھو یہاں باون گزا ہے - دھنی سمجھا جو فوج لائی ہے
گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھائی ہے - دو کنہ لنکا پکڑے آگ
جلبل کوئلہ ہوئی ہلاک - شرارت سی شرارت ہے بو للہ باز آؤ
جلات ہو مرے دل کو جو تم کیا یہ بھی لنکا ہے - آہ! سونے کی تھی لنکا کبھی بھارت کی زمیں
بھاگواں ایسے عجب کچھ ترے دیوی تھے چرن - پلا اک جام لنکا پھوک دوں میں
زمیں کوہ طلا ہو دھوک دوں میں - ابھی یاں تھی ابھی بازار گئی
آپ کی لونڈی ہے لنکا ڈوئی - دھنی سمجھا جو نوج لائی ہے
گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھائی ہے
محاورات
- گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے
- لنکا میں جسے دیکھا سو باون گز کا
- لنکا میں جسے دیکھا وہ باون گز کا،لنکا میں چھوٹا سو باون (ہی) گز کا،لنکا میں چھوٹے سے چھوٹا سو بھی باون گز کا،لنکا میں سب سے بڑے لنکا میں سے جو نکلا سو باون گز کا
- لنکا میں جو ہے سو باون گز کا