باختہ کے معنی

باختہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ باخ + تَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان میں مصدر |باختن| سے علامت مصدر |ن| گرا کر |ہ| بطور لاحقہ حالیہ تمام لگانے سے |باختہ| بنا جوکہ فارسی صیغہہ حالیہ تمام ہے اور اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٥٤ء میں ریاض غوثیہ میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اُڑنا","اڑا ہو","مرکبات میں جیسے حواس باختہ"]

باختن باخْتَہ

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع : باخْتَگان[باخ + تَگان]
  • جمع غیر ندائی : باخْتوں[باخ + توں (واؤ مجہول)]

باختہ کے معنی

١ - معطل، اُڑا ہوا، گم (حواس یا رنگ وغیرہ کے لیے مستعمل)۔

"گال پر ہاتھ دھرے افسوس میں بیٹھی ہے، رنگ رو باختہ، جنون کی ساختہ و پرداختہ۔" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٤٦١)

باختہ کے مترادف

نابود, معدوم

باختن, بدحواس, پراگندہ, معطل

باختہ english meaning

played; staked; lostbeaten (at play)depressedwife and children

شاعری

  • وہ صنعت اس کی سب بے ساختہ ہے
    کہ عقل انسان کی بھی باختہ ہے
  • انیس کرتا تو ہے وہ مجھ کو خود باختہ جاں
    جیت میں اپنی نکالی ہے اسی ہار کے بیچ
  • رہے نہ کیونکہ یہ دل باختہ سدا تنہا
    کہ کوئی آوے کہاں میں تو گھر نہیں رکھتا

محاورات

  • حریف باختہ باخود ہمیشہ درجنگ است
  • ہوش اڑجانا یا اڑنا یا باختہ ہونا
  • ہوش اڑنا (یا اڑ جانا یا باختہ ہونا یا پرا گندہ ہونا یا جاتے رہنا یا گم ہو جانا)
  • ہوش باختہ ہونا

Related Words of "باختہ":