ماہیا کے معنی
ماہیا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ما + ہِیا }
تفصیلات
iپنجابی زبان سے دخیل اسم |ماہی| کے ساتھ |ا| بطور لاحقۂ ندائی لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٤٦ء کو "آبلے" میں مستعمل ملتا ہے۔
["ماہی "," ماہِیا"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : ماہِیے[ما + ہِیے]
- جمع : ماہِیے[ما + ہِیے]
- جمع غیر ندائی : ماہِیوں[ما + ہِیوں (و مجہول)]
ماہیا کے معنی
"پنجابی ماہیے کے طرز کو خوشبو میں تبدیل کیا جاسکتا تو وہ یقیناً حنا کی باسی مہک بن جاتی۔" (١٩٨٨ء، یادوں کے گلاب، ١٤٣)
"ماہیا اصل میں ماہ یعنی پورے چاند (فارسی) سے ماخوذ ہے چانچہ یہ لفظ اس معشوق کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کا چہرہ چاند جیسا ہو یا چاند جیسا پیارا ہو۔" (١٩٩٤ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٦٤)