مائی کے معنی

مائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ما + ای }

تفصیلات

iپراکرت کے لفظ |مااِآ| سے ماخوذ ہے۔ ١٤٣٥ء کو "کدم راو قدم راو" میں مستعمل ہے۔, m["بڑی بی","پانی سے منسوب","پانی سے نسبت رکھنے والا","پانی کا","ماتر ماں","کوئی ڈسنے یا کاٹنے والا جانور جیسے سانپ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : باپ[باپ]
  • جمع : مائِیاں[ما + اِیاں]
  • جمع غیر ندائی : مائِیوں[ما + اِیوں (و مجہول)]

مائی کے معنی

١ - ماں، اماں، والدہ، مادر۔

"مصرِ قدیم کی دھرتی ماتا یا مائی کی پوجا کا رواج وادی سندھ تک پہنچ گیا تھا"۔ (١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانانِ پاکستان و بھارت، ١٠)

٢ - ضعیفہ، بڑھیا، بڑی بی (غیر اور محترم عورت سے خطاب کرنے کا کلمہ)۔

"تاج الملوک کو یہ سن کر بڑا افسوس ہوا اور اس سے کہنے لگا کہ مائی تیرے ماجرے سے ہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے"۔ (١٩٤١ء، الف لیلٰہ و لیلٰہ، ٣٦٦:٢)

مائی کے مترادف

امی

آبی, اماں, اُمّ, بچھو, بڑھیا, ضعیفہ, ماتا, مادر, ماں, والدہ

مائی کے جملے اور مرکبات

مائی باپ

مائی english meaning

Mother

شاعری

  • جو کوئی جس کو مائی سوں خلقت کیا
    ہمی آتشیاں کو بھی قسمت کیا
  • بند گھری میں کیسے کرمات دیکھائی
    بازی میری مات ہے کس آنکھوں مائی
  • تلیں تل ہٹکنی تھی اُس مائی کوں
    کہ واجب اہے پند دینا دائی کوں
  • موج ہے دل میں مرے قافیہ پیمائی کی
    جاکے گنگا پہ کہا کرتا ہوں جے مائی کی
  • میں اے عشق کرتی جنم جیو کھنی
    کہان تے مری مائی منج کوں جنی
  • لیکر آ اول غم کے دریا تے نیر
    کئے اس کی مائی کوں قدسی خمیر
  • خاک ہے اس مہر گردوں پر کہ یوں مائی کے بیچ
    صورتیں کیا کیا دیں ان نے خورم و شاداب داب
  • ساری بنیاد پانی نے کاٹی
    اینٹ کے گھر کو کردیا مائی
  • بی بی ایمنہ بیت رہیا جب ساری جگ ایں کے بدھائی
    کعبے ایں کے سجدے کیتے جید ہر جنیاں نبی سو مائی
  • سورج باب ہور چاند سو مائی ہو
    گنوارا انبر ہور بدل دائی ہو

محاورات

  • آئی مائی کو کاجل نہیں۔ بتائی کو بھر مانگا
  • اترا گھاٹی ہوا مائی
  • اتنے کی کمائی (بڑھیا) نہیں جتنے کا لہنگا پھٹ گیا
  • اوکھل / اوکھلی میں موسرا مائی باپ بسرا
  • اکیلا پوت کمائی کرے گھر کا کرے کہ کچہری کرے
  • اکیلا پوت کمائی کرے یا کچہری کرے
  • ایک تو کانی بیٹی (بیاہی یا جنی) کی مائی دوسرے پوچھنے والوں نے جان کھائی (گھری لجائی یا کھرا کھایا)
  • بارہ برس کا نشئی اور مرنے کو مگدھ کی مائی
  • بنئے کی کمائی مکان یا بیاہ نے کھائی
  • بڑی کمائی پر نون بکوا

Related Words of "مائی":