مادری نظام کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Maadri nizam meanings and details
مادری نظام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ما + دَری + نِظام }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |مادری| اور عربی زبان سے مشتق اسم |نظام| کے ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٠ء کو "سیارہ ڈائجسٹ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
مادری نظام کے معنی
١ - [ بشریات ] وہ نظام جس میں ماں سردارِ خاندان ہوتی ہے۔
"تمام املاک اسی کی تھیں، وہ قبیلے کی سردار تھی، بشریات کی زبان میں اسے مادری نظام کہتے ہیں۔" (١٩٨٠ء، سیارہ ڈائجسٹ، لاہور، جنوری، ١٧)