مارکہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word maarka meanings and details
مارکہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مار + کَہ }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |مارک| کے ساتھ اردو قاعدے کے مطابق |ہ| بطور لاحقۂ نسبت و تذکیر لگانے سے |مارکہ| بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٠ء کو "برید فرنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["تجارتی نشان","سلطنت کا نشانِ خصوصی","شاہی علامت یا نشان","مخصوص علامت","ٹریڈ مارک","کسي چيز کو جھاپنا"]
مارک مارْکَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
مارکہ کے معنی
١ - علامت، پہچان، امتیازی نشان، شعار۔
"چونکہ یہ مجسمہ اس ہوٹل کے سامنے ہے اس لیے یہ ہوٹل کا شعار یعنی مارکہ ہے۔" (١٩٢٠ء، برید فرنگ، ٩١)
٢ - کسی سلطنت یا شاہی خاندان کا مخصوص نشان یا علامت۔
"مقدونیہ کے بادشاہوں کا شعار اور مارکہ بکرا تھا۔" (١٩٢٦ء، شرر مضامین، ١٧٦:٣)
٣ - وہ علامت جو کوئی تجارتی کمپنی یا کارخانہ اپنی مصنوعات کے لیے مقرر کرے، ٹریڈ مارک، تجارتی، نشان۔
"یہ ایٹو نیا مارکہ بوٹ تھا۔" (١٩٧٧ء، کرشن چندر، طلسم خیال، ١٠٤)