مارگ کے معنی

مارگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مارْگ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے اسم جامد ہے اردو میں داخل ہوا، ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بدھ مذہب کے لئے وہ چار اصول جو بدھ نے زندگی کی مصیبتوں سے بچنے کے لئے بتاتے تھے","بولنے یا لکھنے کا طریقہ","پاخانے کی نالی","جنگلی جانوروں کا رستہ","درست رستہ","راہ راست","ساتواں برج","ستاروں یا ہوا کا رستہ","مقدمہ کی بنا","ناٹک میں طریقہ بتانا کہ کس طرح ایکٹ ہونا چاہئے"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

مارگ کے معنی

١ - راستہ، راہ۔

"اس کھلے مارگ پر چلنے سے تجھے کس نے روکا ہے"۔ (١٩٢١ء، تپنی پرتاپ، ١١)

٢ - مسلک، روش، طریقہ۔

"آخر گاندھی جی کے چیلوں کی سرکار نیائے مارگ پر تو چلے گی ہی"۔ (١٩٧٣ء، پگھلا نیلم، ١٣٩)

٣ - تدبیر، چارہ، علاج۔

"ہمارے پاس اوس کا بھی مارگ ہے"۔ ١٨٧٨ء، نوابی دربار، ٧٤

٤ - [ موسیقی ] تال کی دس اصطلاحوں میں سے دوسری اصطلاح کا نام، یعنی ضرب کے مابین کی حرکت اور سکون کا طریقہ۔

"دس قسمیں یا عناصر ہیں . کال، انگ، کریا، مارگ، جاتی"۔ (١٩٧٠ء، اردو شاعری میں جدیدیت کی روایت، ١٣٨)

مارگ english meaning

roadcoursepathwayhighway; passagechannel

شاعری

  • تمھیں اونچہ انبر سریا باج ادھار
    دھرت مارگ آسن دھرے ٹھار ٹھار
  • قتل کر پانچ موذیاں کوں ایذا تج نیں دئے تب لگ
    نکل شش جہت سوں باہر لے مارگ لامکاں گھر کا
  • راج مارگ پاؤنے تیرا عمل دستور ہے
    دو سفت پایا تہیں یعنی حقیقت ہور مجاز
  • مجنوں بی ہور لیلیٰ سکیا فرہاد بی مارگ چھکیا
    مجہ سا نہیں جگ میں دکھیا بندے خدا ملکے خدا
  • سیدھا مارگ دہرنا پاؤ
    حق کو پاونے دیکھو جاؤ
  • سو ناگاہ یک شاہ مارگ منے
    ہوا جوان ایک لشکری سامنے

محاورات

  • تاتریاق از عراق آوردہ شود مارگزیدہ مردہ شود
  • مارگزیدہ از ریسماں می ترسد

Related Words of "مارگ":