ماما[2]
{ ما + ما }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |ماں| کی تخفیف |ماما| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
["ماں "," ماما"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
ماما[2] کے معنی
١ - والدہ، ماں، اماں، ماتا۔
"ایک ہفتہ تیاری میں کٹ گیا، پاپا اور ماماں پھولے نے سماتے تھے اور سب سے زیادہ خوش تھی کسم۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ١٢:٢)
٢ - کھانا پکانے والی عورت، باورچن، گھریلو ملازمہ، خادمہ۔
"روٹی ڈالنے کے لیے ماما رکھی جاتی تھی۔" (١٩٩٣ء، ساقی، کراچی، جولائی، ٤٧)
مترادف
امی, ماں, اماں