مامن کے معنی
مامن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ما + مَن }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠١ء کو "دیوانِ جوش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["آرام کی جگہ","پناہ گاہ","جائے امن","جائے پناہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
مامن کے معنی
١ - امن کا گہوارہ، جائے پناہ، محفوظ جگہ۔
"۔"اقبال گنبدِ خضرا کی موجودگی کی وجہ سے میدنے کو . مامن سمجھتے ہیں۔" (١٩٦٩ء، اقبال اور حب اہل بیت، ١١١)
٢ - بچاؤ، حفاظت کا طریقہ، علاج۔
"ٹیکا لگوانا چیچک سے یقینی مامن نہیں ہے۔" (١٩٢٠ء، لختِ جگر، ٣٠٤:١)
مامن کے مترادف
ماوی, ملجا
دارالامن, مادیٰ, ملجا, ٹھکانا
شاعری
- جو حکم ہو پئے ترویح قلب اے واعظ
روانہ میکدہ کو ہوں کہ ہے وہی مامن - جوں وراء الورا کے مامن میں
مستتر اس کی باطنیت ہے
محاورات
- کچا تو کچوری مانگے پوری مانگے پورا۔ نون مرچ تو کایتھ مانگے مامن مانگے پورا